Tue. May 21st, 2024
602 Views

میرپور( ) وزیر تعمیرات عامہ روکس آزادکشمیر چوہدری محمد عزیز ا، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزادکشمیر ڈاکٹر محمد بشیر چوہدری اور صدر کشمیر ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن آزادکشمیر ڈاکٹر محمد رفاقت چوہدری نے کہا کہ ہومیوپیتھک طریقہ علاج ایک قدرتی اور فطری طریقہ علاج ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر طریقہ ہا علاج سے سستا اور بے ضرر بھی ہے اس طریقہ علاج اور ادویات سے مریض کی قوت مداخلت مضبوط اور مریض کے حوصلے بلند رہتے ہیں ۔ ہومیوپیتھک اویات اورطریقہ علاج دنیا بھر میں اپنی منفرد خصوصیات کی وجہ سے مقبول ہو رہا ہے اس طریقہ علاج کو آزادکشمیر میں بھی پروموٹ کیا جائیگا ان خیالات کا رظہار انہوں نے کشمیر ہومیوپیتھک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ ہومیوپیتھک سیمنار اور پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں تقسیم انعامات کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزادکشمیر ڈاکٹر بشیر چوہدری نے کی ۔ تقریب سے پرنسپل کشمیر ہومیوپیتھک کالج ڈاکٹر محمد رفاقت چوہدیر ،ڈاکٹر شفاء الحسن چوہدری ،ڈاکٹر محمد نذیر اعوان ، ڈاکٹر اشفاق کیانی ، ڈاکٹر سردار شیراز خان ، ڈاکٹر طارق محمود شاکر بھمبر ، ڈاکٹر شاہنواز کوٹلی ، ڈاکٹر راجہ شہزاد اور کالج کی ہونہار طالبہ ناعمہ خوشحال نے بھی خطاب کیا ۔ جبکہ معروف ریسرچ سکالر ہومیو ڈاکٹر بنارس اعوان واہ کیٹ نے ہومیوپیتھی طریقہ علاج میں کنسیر کے موذی اور خطرناک مرض کے خاتمہ اور علاج کے حوالہ سے خصوصی مقابلہ بھی پیش کیا ۔ جسے حاضرین نے بے حد سراہا ، اپنے صدارتی خطاب میں ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر محمد بشیر چوہدری نے ہویوڈاکٹر محمد رفاقت چوہدری کی ہومیوپیتھک طریقہ علاج سے متعلق جاری جدوجہد اور محنت کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی اور ان کے معاونین کی بھرپور محنت اور جدوجہد کی برکت سے آج آزادکشمیر بھر میں ہومیوپیتھک طریقہ علاج فروغ پا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہومیوپیتھک طریقہ علاج کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی۔اس موقع پر مہمان خصوصی وزیر حکومت چوہدری محمد عزیز ،ڈجی ہیلتھ ڈاکٹر محمد بشیر چوہدری ، پرنسپل کشمیر ہومیوپیتھک کالج و صدر کشمیر ہویوپیتھک ایسوسی ایشن آزادکشمیر ڈاکٹر محمد رفاقت چوہدری نے کشمیر ہومیوپیتھک میڈیکل کالج کے سالانہ امتحان میں پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات اور آزادکشمیر بھر ، پاکستان سے آئے ہوئے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور لیڈی ڈکاٹر میں شیلڈز بھی تقسیم کیں ۔ اس موقع پر کشمیر ہومیوپیتھک میڈیکل کے پرنسپل ڈاکٹر محمد رفاقت چوہدری اوروائس پرنسپل ڈاکٹر شفاء الحسن چوہدری نے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی چوہدری محمد عزیز اور صدر تقریب ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر محمد بسیر چوہدری سمیت دیگر مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا ڈاکٹر رفاقت چوہدری نے کہا کہ ہم نے ہومیوپیتھی کا جو پودا1990میں لگایا تھا آج وہ ایک تن آور درخت میں تبدیل اور آزادکشمیر کے قریہ قریہ اور نگرنگر میں بیمار اور مستحق مریضوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے کشمیر ہومیوپیتھک میڈیکل کالج سے فارگ التحصیل ہومیوڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز ایک بڑی پرائیویٹ این جی اوز اور حکومت کی سرپرستی صحت عامہ کے شعبے کے مقابلہ میں صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی میں مصروف کار ہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ وزیر اعظم آزادکشمیر ، چیف سیکرٹری، وزیر صحت عامہ ، سیکرٹری ہیلتھ اور ڈائریکٹر جنرل ہلیتھ آزادکشمیر کے سرکاری ہسپتالوں میں ہومیوپتیھک طریقہ علاج کو سرکاری سرپرستی میں لا کر انسانیت کی خدمت اور تاریخ میں اپنا کردارادا کریں ۔

By ajazmir