Tue. May 21st, 2024
346 Views

برمنگھم (پ ر ) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر (برطانیہ ) کے سینئر راہنما اور معروف سماجی شخصیت حاجی عبدالرزاق چودھری نے کہا ہے کہ بھمبر میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے دورہ کے دوران پولیس کا عوام الناس پر تشدد قابل مذمت ہے ۔وزیراعظم آزادکشمیر کو شاہانہ طرز حکومت ترک کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا ہے کہ جمہوریت کا مطلب ہے عوام کی حکومت ، عوام کے ووٹوں سے وزیراعظم بن کر اُن کی بات سننے کی بجائے پولیس سے نہتے شہریوں پر تشدد کروانا آمرانہ رویہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان و آزادکشمیر میں حقیقی جمہوریت کی خواہاں ہے جس کے لئے عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں اور بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں آزادکشمیر میں بھرپور جد وجہد کی جا رہی ہے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ عوام عمران خان کے نظریہ کو سمجھیں اور ملک کو لوٹ کر مال دولت بنانے والوں کو نشان عبرت بنائیں ۔ ورنہ کرپٹ حکمران ملک کو پہلے ہی کھوکھلا کر چکے ہیں انھیں اگر مزید مہلت دی گئی تو یہ عوام کا خون چوستے رہیں گے۔ انھوں نے کہا ہے کہ پامانہ لیکس اور حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے اوورسیز کمیونٹی میں بھی تشویش پائی جاتی ہے

By ajazmir