Fri. May 17th, 2024
686 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی ڈاکٹر فاروق اعوان کا بیسک ہیلتھ یونٹ سراں کا دورہ اس موقع پر راجہ ساجد عظیم خان کوارڈنیٹر ایم این سی ایچ پروگرام بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی ڈاکٹر فاروق اعوان نے بیسک ہیلتھ یونٹ سراں میں سٹاف کی کمی کو پورا کرتے ہوئے مذید عملہ بیسک ہیلتھ یونٹ سراں میں تعینات کر دیا جن میں سنٹر انچارج قاضی طاہر شریف میڈیکل ٹیکنالوجسٹ اور باقی سٹاف شام ہے نیشنل ایم این سی ایچ پروگرام نے سنٹرمیں گائنی شعبہ میں ایک مذید ایل ایچ وی تعینات کر دی جس میں ماں اور بچے کس صحت میں مذید بہتر ی آئے گی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی ڈاکٹر فاروق اعوان نے کہا کہ بیسک ہیلتھ یونٹ سراں ضلع جہلم ویلی کا سب سے پہلا ہیلتھ مرکز ہے اور انتہائی اہم سنٹر ہے اس سنٹر کے ساتھ 25 ہزار کی آبادی منسلک ہے لہذا اس سنٹر کو بہت بہتر خدمات فراہم کرنی چاہیں اس سلسلہ میں انہوں نے سنٹر میں 24/7 ایمرجنسی سروس فراہم کرنے کے لئے اقدامات کیے اور انچارج سنٹر کو پابند کیا کہ جو اہلکار ڈیوٹی نہیں کرے گا اس کو موومنٹ آرڈر دے کے صدر دفتر روانہ کرے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی ڈاکٹر فاروق اعوان کے حکم پر انچار ج سنٹر نے عوام علاقہ پر مشتمل ایک ہیلتھ منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد کرایاجس میں عوام علاقہ کے نامی گرامی اشخاص نے شرکت کی اس موقع پر ممبران ہیلتھ کمیٹی نے اور عوام علاقہ نے سنٹر کے لئے ایک زکواۃ فنڈ قائم کیا اور عطیات جمع کروائے اور انہوں نے علان کیا کے ہم سنٹر ساتھ بھرپور تعاون کریں گے اور اس سنٹر کو ضلع کا معیاری سنٹر بنانے میں مدد کریں گے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی ڈاکٹر فاروق اعوان ‘ راجہ ساجد عظیم خان ‘قاضی طاہر شریف‘محمد اشرف اعوان نے عوام علاقہ اور ممبران کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔

By ajazmir