Wed. Nov 29th, 2023
677 Views
بھارتی حکام کا لائن آف کنٹرول اوڑی سے ملحقہ کمان پوسٹ کو سیاحتی مقام بنانے کا فیصلہ
   سری نگر،مقبوضہ جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کمان پوسٹ کو جلد ہی سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا، بھارتی میڈیا کے مطابق سیاحوں کو کنٹرول لائن پر واقع کمان پوسٹ پر جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ کمان پوسٹ ایل او سی پر پھیلے ‘امن سیٹو پل’ سے ملحقہ ہے پل کا آدھا حصہ بھارت کے کنٹرول میں ہے جبکہ باقی آدھا پاکستان کے کنٹرول میں ہے یاد رہے کہ اپریل 2019ء سے قبل امن برج کے زریعے ہی سرینگر مظفرآباد بس سروس کے مسافر آر پار ہوتے تھے اور دو طرفہ تجارتی ٹرک بھی کراس ہوتے تھے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے قبل ہی پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر سرینگر مظفرآباد بس اور ٹرک سروس کو بند کردیا تھا جو آج تک مکمل طور پر بند ہے جس کے باعث منقسم خاندانوں کے درمیان رابطے مکمل ختم ہو چکے ہیں

By ajazmir