دنیا بھر میں رمضان المبارک کے اختتام میں اب چند دن کا وقت باقی ہے، اس لیے کروڑوں مسلمانوں نے عید کے استقبال کی بھرپور تیاریاں شروع کر دی ہیں۔عید الفطر کے چاند کی رویت کے حوالے سے ماہرین فلکیات کی جانب سے اپنی ماہرانہ رائے دی جا رہی ہے، جبکہ آسٹریلیا دنیا کا وہ پہلا ملک ہے جہاں ماہ مبارک کے اختتام سے 10 روز قبل ہی عید الفطر کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔آسٹریلیا کے مفتی اعظم اور آسٹریلین فتوٰی کونسل کے چئیرمین نے ملک میں عید الفطر 22 اپریل کو ہونے کا اعلان کیا۔ بتایا گیا ہے کہ فلکیاتی ماہرین کے مطابق آسٹریلیا میں 20 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، اسی لیے آسٹریلیا میں عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔
دوسری طرف پاکستانی ماہری فلکیات کے مطابق 20 اپریل جمعرات کو سورج گرہن ہوگا جو صبح ساڑھے 6 بجے شروع ہوکر دوپہر 12 بجے ختم ہوگا۔فلکیاتی حساب کے مطابق سورج گرہن چاند کی 29 تاریخ کو ہوتا ہے اور اگلے روز نیا چند نظر آتا ہے لہٰذا 20 اپریل کو جن ملکوں میں سورج گرہن دیکھا جائے گا ان ممالک میں نیا چاند قطعی نظر نہیں آئے گا اس لیے پاکستان میں عیدالفطر 22 اپریل ہفتے کو ہوگی۔ماہرین کا کہنا ہےکہ سورج گرہن کے منفی اثرات کی وجہ سے دنیا کے کئی ملکوں میں موسم بہت خراب ہوگا، آفات، حادثات، زلزلوں، مٹی کا طوفان، آندھی، بے موسم بارشوں و ژالہ باری کا خطرہ ہے