Fri. Apr 26th, 2024
232 Views

مظفرآباد۔وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی طرف سے صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئےعشائیہ کے موقعہ پر وزیر صحت نثار انصر ابدالی سے صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالااعجاز احمد میر،سابق صدر محمداسلم مرزا،سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ پریس کلب مبارک حسین کی ملاقات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا کے مسائل کے حوالے سے وزیر صحت کو آگاہ کیا گیا جس پر وزیر صحت نے کہا کہ مجھے علم نہیں کہ ہسپتال کے اتنے مسائل ہیں میرے علم میں تو ایسی بات کسی ذمہ دار نے نہیں لائی وزیر صحت نے صحافیوں کو ہسپتال کے مسائل کے سلسلہ میں کہا کہ آپ کی ہر بات پر یقین ہے آپ کو دعوت دیتا ہوں آپ میرے دفتر آئیں سارے مسائل سن لیے ہیں اب ان پر ایکشن ہو گادفتر بیٹھ کر لائحہ عمل طےکریں گے ان شاء جلد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا کو مسائل سے نکال کر عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے وزیر صحت کی یقین دہانی اور دفتر آنے کی دعوت صحافیوں نےقبول کرلی دو دن بعد صحافیوں کا وفد وزیر صحت سے ملاقات کرے گا اس موقعہ پر سابق امیدوار اسمبلی زیشان حیدر بھی موجود تھے

By ajazmir