Tue. Sep 26th, 2023
438 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی سنئیر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ ان کے خاندان اور خانوادہ بنی حافظ شریف پر گھٹیا،بے ہودہ اور لغواہ  الزام کرنے اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کروانے والوں کے خلاف سٹی تھانہ ہٹیاں بالا میں مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق حاجی نثارمغل ساکن گوہرآ باد نے ایک ویڈیو بنوائی جس کو یاسر خان اور وقاص بھٹی نے سوشل میڈیا اپ لوڈ کیا اور خاندان بنی حافظ کے مزارت مقدسہ اورجماعت اہلسنت کی بھی تذلیل کی گئی ہے صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر نے تینوں اشخاص کے خلاف تھانہ پولیس ہٹیاں بالا میں مقدمہ کے اندارج کے لیے باقاعدہ طور پر درخواست دی جس پر ایس ایچ او نے اشفاق ظفر کو یقین دہانی کروائی کے مقدمہ درج ہو گا اور ملزمان بھی بہت جلد گرفتار ہو جائیں گے صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر کے چاہنے والوں کے صبر کے پیمانے لبریز ہو چکے ہیں صاحبزاہ محمد اشفاق ظفر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر چوبیس گھنٹے کے اندر اندر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار نہ کیا گیا تو سٹی تھانہ کے سامنے ساتھیوں کے ساتھ دھرنا دوں گا  اس دوران حالات خرابی کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ اور حکومت پر عائد ہو گی

By ajazmir