Wed. May 15th, 2024
135 Views

آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی باالخصوص چناری اور اس کے گردونواح میں پی ٹی سی ایل ای وو،جاز سمیت دیگر کمپنیز کی ناقص انٹرنیٹ سروس،ہزاروں روپے کے پیکجز کروانے کے باوجودصارفین شدید مشکلات کا شکار،پی ٹی سی ایل،جاز سمیت دیگر کمپنیز کے ذمہ داران خاموش تماشائی،عوامی حلقوں کا وزیر اعظم پاکستان،آزاد کشمیر،وزیر امور کشمیر اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی باالخصوص چناری اور گردونواح میں پی ٹی سی ایل،یوفون،جاز،ٹیلی نار،زونگ کی انتہائی ناقص انٹرنیٹ سروس کے باعث صارفین عاجز آگئے ہزاروں روپے کے پیکج کروانے کے باوجود صارفین کو ہمیشہ سلو براؤزنگ کے ایشوز کا سامنا رہتا ہے چند سیکنڈوں میں اپلوڈ اور ڈاؤن لوڈ ہونے والی ویڈیوز کئی کئی منٹ بعد بھی اپلوڈ، ڈاؤن لوڈ نہیں ہوتی چناری کے بلکل سامنے ٹاورز نصب ہونے کے باوجود چناری میں موبائل پر متعلقہ نیٹ ورک کے ایک دو سگنلز آتے ہیں موبائل کمپنیز روزانہ جہلم ویلی سے لاکھوں روپے کی آمدن کے باوجود مکمل طور پر سگنل،انٹر نیٹ سروس فراہم کرنے میں بھی بری طرح ناکام ہو گئی ہیں،صارفین کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے دوران ڈنہ میں جاز ٹاور کی مشینری جلنے کے بعد جہلم ویلی،چناری میں جاز کی سروس انتہائی خراب ہو چکی ہے،تمام کمپنیز کے مظفرآباد میں موجود ذمہ داران سروس کی بہتری کے لیے اقدامات کرنے کے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کے باعث عوامی حلقوں،صارفین کی تشویش میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔۔۔۔۔

By ajazmir