Mon. Apr 29th, 2024
298 Views

شفیلڈ( )23 اکتوبر2018ء
آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی کامیابی لٹیروں اور غاصبوں کو ہضم نہیں ہو رہی اور لوگ عمران خان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ لہذا ایسے موقع پر تارکین وطن اپنی ذمہ د اریاں محسوس کرتے ہوئے ان سازشوں کے خلاف نبرد آزماں ہونے کے لئے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں ۔بیرون ممالک میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں کی ملک کے لئے بڑی خدمات ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کی مزمت کی ہے اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بند کرے اور مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں شفیلڈ میں پی ٹی آئی کشمیر کے زیر اہتمام ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جلسہ عام کی صدارت چوہدری طارق نے کی جبکہ اس موقع پر نارتھ زور پی ٹی آئی کشمیر کے صدر چوہدری مالک، پی ٹی آئی برطانیہ کے سیکریٹری جنرل باسط شاہ، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء طاہر انجم، آزاد جرال، راجہ نعیم سرائے عالمگیر، ضیاء گورسی، عدنان صابر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی کرپٹ جماعتوں کا ٹولہ عمران خان کے خلاف سازشوں میں ایک بار پھر اکٹھا ہو رہا ہے ۔ لیکن عمران خان جو مشن لے کر آگے بڑھ رہے ہیں یہ کرپٹ مافیا عمران خان کا کچھ نہیں بگار سکتا۔ لہذا اس سلسلے میں بیرون ممالک میں آباد کشمیری و پاکستان سمجھ داری سے آگے بڑھیں اور عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں۔عمران خان ملک کی تقدیر سنوارنے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔لہذا سب ملکر کرپٹ ٹولے کی عمران خان کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو ناکام بنا دیں۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایک با پھرمقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مزمت کی ہے اور بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مذاکرات کی میزپر بیٹھنے کے لئے زور دیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ خودکرنے کے لئے انکا حق خود ارادیت دے۔****
اسلام آباد( )23 اکتوبر2018ء
آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری بروز بدھ 24 اکتوبر کو آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کے موقع پربرمنگھم میں جلسہ عام سے خطاب کرکے برطانیہ اور یورپ میں کشمیرویک کا آغاز کریں گے۔ جبکہ 25 اکتوبر کو وہ سکاٹ لینڈ میں گلیسگو میں پی ٹی آئی کشمیر کے کنونشن سے خطاب کریں گے جبکہ 26 اکتوبر کو وہ آئرلینڈ میں ڈبلن میں پی ٹی آئی کشمیر یورپ کے کنونشن سے خطاب کریں گے اسی طرح وہ 27 اکتوبر کو ڈبلن آئرلینڈ میں ملین مارچ کی قیادت کریں گے۔***

By ajazmir