Wed. May 15th, 2024
741 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ) تھانہ پولیس چناری کی بڑی کامیاب کارروائی، دارالحکومت مظفرآباد،گھڑی دوپٹہ اور چناری سے لاکھوں روپے مالیت کے چوری ہونے والے چھ موٹر سائیکل برآمد کرتے ہوئے دو ملزم گرفتار کر لیے،دو الگ الگ مقدمات درج تفتیش شروع مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع،عوامی حلقوں کی پولیس کو کامیاب کارروائی پر مبارکباد۔تفصیلات کے مطابق ایس پی جہلم ویلی سلطان اعوان کی خصوصی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ پولیس چناری راجہ یاسر علی خان،تفتیشی راجہ آفتاب خان،ڈی ایف سی راجہ وحید،ثاقب وقار،قاضی مبارک نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عرصہ دراز سے چناری اور دیگر علاقوں میں موٹر سائیکل چوریوں کی وارادتوں کے باعث عوامی پریشانی کے پیش نظر دن رات محنت،پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوروں کا سر غنہ چوہدری عدیل ولد عبدالحمید ساکنہ چھم اور اس سے موٹر سائیکل خریدنے والا عدیل ولد سیلمان ساکنہ چھم گرفتار کرتے ہوئے ان سے لاکھوں روپے مالیت کے چھ موٹر سائیکل برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے عوامی حلقوں نے پولیس کی کامیاب کارروائی پر سکھ کا سانس لیتے ہوئے ایس پی جہلم ویلی سلطان اعوان،ایس ایچ او تھانہ پولیس چناری راجہ یاسر علی خان،تفتیشی راجہ آفتاب خاب،ڈی ایف سی راجہ وحیداور دیگر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کے باعث عوام شدید زہنی تناؤ کا شکار تھے امید ہے کہ پولیس تمام چوری شدہ دیگر موٹر سائیکل بھی برآمد کرتے ہوئے مثاترہ افراد کے حوالہ کرے گی چوروں کو سخت سے سخت سزائیں دلوائے گی تانکہ آئندہ کوئی بھی چوری کرنے کی ہمت نہ کرے۔۔۔

By ajazmir