Fri. Apr 26th, 2024
381 Views

وزیراعظم آزادکشمیر کے مدمقابل مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار سردار ندیم طارق کے اعزاز میں استقبالیہ ریلی جہلم ویلی کے گیٹ وے کنیناں سے چکوٹھی اور چکارپہنچنے پر شاندار استقبال استقبالیہ ریلی کے انعقادپرعوام کی بڑی تعداد امڈ آئی سردار ندیم طارق کو سینکڑوں گاڑیوں کے جلوس میں ہزاروں کارکنوں کی ریلی کی صورت میں کنیناں سے سیز فائر لائن چکوٹھی سے ہو کر چکار لایا گیا۔عظیم الشان ریلی نے کنیناں سے چکوٹھی اور چکار تک کا فاصلہ دن بھر میں طے کیااس موقع پر سراں چھٹیاں دھنی بکالاں ہٹیاں بالا چناری چکوٹھی اور چکار میں سردار ندیم طارق پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئےکنیناں سے چکوٹھی چکار تک راستے کو سردار ندیم طارق اور مسلم کانفرنس کے مرکزی قائدین کے خیر مقدمی اور استقبالیہ پینا فلیکس، بینرز،اسٹیکرز، پوسٹرز اور پارٹی جھنڈوں سے دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔
اس موقع پر استقبالیہ ریلی میں سردار ندیم طارق کے ہمراہ جماعت کے جماعتی عہدیداران مرکزی رہنماؤں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی بعد ازاں سردار ندیم طارق کو انکی آبائی یونین کونسل چکار لایا گیا جہاں پر عوام کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئےسردار ندیم طارق نے کہا کہ آج عوام و کارکنان کی اتنی بڑی تعداد میں یہاں حلقہ چھ میں موجودگی اس بات کی غمازی ہے کہ عوام کے دل آج بھی ریاستی جماعت مسلم کانفرنس کے ساتھ دھڑکتے ہیں مختصر کال پر کنیاں سے چکوٹھی اور چکار تک میرا ایک بڑی ریلی کی صورت میں جو استقبال کیا گیا جو عوام نے عزت بخشی جو پیار اور محبت ظاہر کی خون کے آخری قطرے تک اس پیار محبت اخلاص اور اعتماد کو بحال رکھوں گا آپ لوگوں کا بے حد مشکور ہوں اور یہ ریلی حلقہ چھ کی انتخابی سیاست میں ایک گیم چینجرثابت ہو گی انھوں نے کہا کہ اب یہ بات نوشتہء دیوار ہے کہ آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت انشا الله مسلم کانفرنس بنائے گی کارکن حکومت بنانے اور چلانے کی تیاری کریں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے پاس اب کوئی جواز عوام کوپیش کرنے کے لیے نہیں رہا کہ انہوں نے حلقہ کے عوام کو پسماندہ کیوں رکھا وہ وزیراعظم بن کر بھی کچھ نہ کر سکے اب کی بار حلقہ کے عوام ووٹ کی پرچی کے زریعے حلقہ کی پسماندگی اور راجہ فاروق حیدرکو مسلم کانفرنس کو دولخت کرنے جماعت کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کا بدلہ ضرور لیں مسلم کانفرنس اور مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کی بدولت سیاست میں اس مقام پر پہنچنے والے احسان فراموش کو انکے آبائی گھر سے انشاءاللہ شکست دیکر مسلم کانفرنس کو ایک مرتبہ پھر عوامی عدالت میں سرخرو کرینگے انہوں نےکہا کہ میں جماعت کے پارلیمانی بورڈ اور مرکزی قائدین سردار عتیق احمد خان سالار جمہوریت سردار سکندر خان سمیت دیگر کا ممنون و مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے جماعت کا ٹکٹ دیا میں بلند بانگ دعوے نہیں کرتا مگر اتنا ضرور کہوں گا کہ مسلم کانفرنس کے ہر ناراض یا کسی بھی حوالہ سے جماعت کو چھوڑنے والے ووٹر سپورٹر کارکن کے دروازے پر دستک دیکر مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کا ویژن فلسفہ افکار جماعتی نظریہ ان تک پہنچا کر واپس مسلم کانفرنس کا حصہ بننے کے لیے ہر ممکن کوشش کرکے مسلم کانفرنس کو ناقابل شکست عوامی قوت بنا کر دم لوں گا تمام کارکنان کو ساتھ لیکر چلوں گا انہوں نےکہا کہ میرے لیے یہ بھی اعزاز کی بات ہے باعث فخر ہے کہ مجھے کشمیریوں کے عظیم لیڈر مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر رہا ان سے سیاسی سماجی تربیت حاصل کرنے سمیت انکی زندگی سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا انہوں نےکہا کہ جماعتی عہدیداران مجھے گائیڈ لائن دینگے میں انکے پیچھے چلوں گا غیر فعال جماعتی کارکنان فعال کردار ادا کرتے ہوئے انتخابی مہم شروع کریں گھر گھر ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم چلائیں مسلم کانفرنس کشمیریوں کی نمائندہ جماعت ہے مسلم کانفرنس سے بہتر کوئی دوسری جماعت حقیقی معنوں میں عوام کے حقوق کا تحفظ اور ریاستی تشخص بحال نہیں رکھ سکتی انہوں نےکہا کہ مسلم کانفرنس مسلح افواج پاکستان کی پشت بان نظریاتی سرحدوں کی محافظ جماعت اسکو کمزور کرنے والے کوئی خود مٹ گئے کوئی عنقریب ہی مٹ جائیں گے استقبالیہ تقریب سے نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ سات لیاقت علی اعوان راجہ وقار خان سابق پولٹیکل سیکرٹری مرکزی نائب صدر مسلم کانفرنس سید غلام نبی شاہ سمیت سابق ایڈمنسٹریٹر چکار سردار فاروق خان سردار اشرف عباسی گل افسر خان منظور احمد اشفاق ڈار سید فائز، گیلانی خوشحال مغل سردار اسد شہزاد بلاول خورشید سردار تحسین احمد سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ انشاء الله مسلم کانفرنس انتخابی عمل میں سرخرو ہو گی اتحاد اتفاق کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے سیاسی مخالفین کا سیاسی میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کرینگے جو کہتے تھے کہ مسلم کانفرنس ختم ہو چکی انکو آج اندازہ ہو گیا ہو گا مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہونگی کہ مسلم کانفرنس کے چاہنے والے آج بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں انشاء الله مجاہد اول کے جانثار سپاہی نامزد امیدوار مسلم کانفرنس سردار ندیم طارق کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر اسمبلی میں بھیجیں گے

By ajazmir