Thu. May 16th, 2024
241 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)ریڈ فاؤنڈیشن سکول دودھ پورہ پارسہ میں سالانہ نتائج و یوم والدین کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کی مہمان خصوصی پرنسپل ریڈ فاؤنڈیشن ہائی سکول گوجر بانڈی میڈم ثمینہ تھیں صدر تقریب اسسٹنٹ منیجر ایجوکیشن ریڈ فاؤنڈیشن ہٹیاں بالا رضوان کھوکھر تھے تقریب میں محمد یامین معلم ریڈ فاؤنڈیشن لمنیاں وسٹاف،پرنسپل ریڈ فاؤنڈیشن سکول نیلی میڈم انیسہ،ساجدرضوی،مدرس آصف مجید چک،مدرس شاہد، واجد عباسی،سجاد آکاش عباسی،(ر) صوبیدار نذیر عباسی،راجہ عامر،قاضی محمد عاطف،قاضی محمد افضال،سعد گیلانی رحمت اللہ،بابر تاج،بابرعباسی،راجہ رستم،یوسف اعجاز،زاہران عباسی کے علاوہ علاقہ کے معززین اور طلبہ کے والدین خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت

کی ریڈ فاونڈیشن سکول دودھ پورہ پارسہ سالانہ نتائج کی تقریب میں بچوں نے رنگا رنگ ٹیبلو، قومی ترانے، نغمے، خاکے تقاریر و دیگرپروگرام پیش کر کے شرکاء تقریب سے خوب داد وصول کی کییتقریب سے خطاب کرتے ہوئیمہمان خصوصی پرنسپل ریڈفاؤنڈیشن ہائی سکول گجر بانڈی میڈم سمینہ نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی ملک قوم معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا ہمیں ترقی یافتہ ممالک کی صف اول میں کھڑے ہونے کے لیے جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم کے حصول کیلئے مزید محنت اور لگن کی ضرورت ہے والدین اپنے بچوں کو دینی اور دنیاوی دونوں تعلیم حاصل کروائیں انہوں نیکہا کہ تعلیم و علم دنیا کا زیور اور روشنی ہے جو نہ صرف اندھیروں سے نکالتا ہے بلکہ باشعور اور زمہ دار معاشرے کا ضامن ہے اچھی تعلیم و علم کا تعلق اچھے ماحول اور زمہ داری سے منسلک ہوتا ہے، بچی یا بچے کو جیسا ماحول دیکھنے، سننے اور گزر بسر کو ملے گا وہ ویسا ہی انسان بنے گا کیونکہ اگر اپنی زندگی کا جائزہ لیا جائے تو ہم ہمیشہ بچپن کے سکولز، اساتذہ دوستوں اور ماحول کی مثال دیتے ہیں اور یہ سچ بھی ہے کہ جیسا ماحول پرورش کے لیے ملتا ہے بلکل ایسا ہی کردار ہمارے اندر پیوست ہو کر رہ جاتا ہے اور ہمارے مسقبل کا فیصلہ دراصل ماحول کرتا ہے اس لیے ہر والدین، ہر بھائی اور ہر زمہ دار اور باشعور انسان کی کوشش ہوتی ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسل کی اچھی سے اچھی تربیت کریں اور اپنی اولاد کو زمہ دار اور باشعور شہری بنا سکیں انکا مزید کہنا تھا کہ ریڈفاونڈیشن سکول دودھ پورہ میں بچوں کی بہترین پرفارمنس دیکھ کر محسوس ہوا کہ ادارہ میں بچوں کی بہترین تعلیم وتربیت ہو رہی ہے جس پر ادارہ کی سربراہ اور سٹاف کو مبارکباد پیش کرتی ہوں کامیاب اور پوزیشن ہولڈرز طلبہ وطالبات کو بھی مبارکباد پیش کرتی ہوں تقریب سے اسسٹنٹ منیجر ریڈ فاؤنڈیشن رضوان کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین ریڈ فاؤنڈیشن کا ایک خواب تھا کہ ایک ادارہ ہو جس میں ایک لاکھ بچے پڑھتے ہوں آج الحمداللہ ریڈ فاؤنڈیشن میں ایک لاکھ بیس ہزار بچے زیر تعلیم ہیں تیرہ ہزار یتیم بچے فری تعلیم حاصل کر رہے ہیں ریڈ فاؤنڈیشن نے میرپور بورڈ میں ہمیشہ اپنا لوہا منوایا ہمارے بچے بڑے لائق ہیں آج کی تقریب ان بچوں اور ان کے والدین کے نام ہے چھوٹے چھوٹے نونہال بچوں نے جسطرح اسٹیج پر پرفام کیا اس میں یقیناً اساتذہ کی بڑی محنت ہے ریڈ فاؤنڈیشن کی پرنسپل فرحت عباس کاظمی اور انکے پورے سٹاف کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ان ماؤں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جن ماؤں نے اپنے بچوں پر اتنی محنت کی ماں کی گود ہی بچے کی پہلی درس گاہ ہوتی ہے اس لیے ماوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنے بچوں کی بہترین تربیت سازی کریں یہ بچے ہمارے پاس اللہ کی امانت ہیں اللہ نے ہماری ذمہ دری لگائی ہے کہ ہم ان بچوں کی تربیت کریں تربیت کے لیے ماں کا کردار انتہائی اہم ہیماں کی تربیت کے بعد اساتذہ کی ذمہ داری ہیبانی ریڈ فاؤنڈیشن اور بورڈ آف ڈائریکٹرکے وفد نے ریڈ فاؤنڈیشن سکول دودھ پورہ کو تمام ریجن سے بہترین پرائمری ادارہ قرار دیا ہیجو کہ پرنسپل فرحت عباس کاظمی اورسٹاف کی انتھک محنت کا نتیجہ ہیپرنسپل فرحت عباس کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ فاؤنڈیشن دودھ پورہ کا یہ سال انتہائی اہم رہا اس سال بانی ریڈ فاؤنڈیشن نے دودھ پورہ سکول کا وزٹ کیا ڈائریکٹرز صاحبان اور ریجنل انتظامیہ نے ہمارے ادارے کے وزٹ کیے اور ہمارے ادارے کی کارکردگی کو سراہا آج تمام والدین کو مبارک باد پیش کرتی ہوں کہ ان کے بچے بڑے ہونہار ہیں یہی بچے کل مستقبل میں ملک کا نام روشن کریں گے ہم بچوں کی زہن سازی کرتے ہیں رٹے کے بجائے اسے عملی طور پر تعلیم دی جاتی ہے ہم بچوں کی کردارسازی پر زیادہ فوکس کرتے ہیں والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کی تعلیمی زہن سازی کی جائے والدین اپنے بچو ں کا مقابلہ دوسروں سے نہ کریں ہر بچہ لائق ہے والدین مہینے میں کم ازکم ایک بار ضرور ادارے میں آکر بچوں کی تعلیمی پراگرس چیک کریں ہماری تعلیم کا مقصد ہمارے بچے کی تربیت ہے ادراہ بچوں کے ساتھ معاشرے کی بھی اصلاع کرتا ہے ہمارے بچوں کو کسی موٹیویشنل سپیکر کی ضرورت نہیں ہمارے بچوں کو الحمداللہ بہترین اساتذہ محنت لگن سے بنیادی تعلیم دے رہے ہیں اور بچوں کی بہترین زہن سازی ہو رہی ہے ہمارا ادارہ ان کی اخلاقی تربیت بھی کرتا ہے تقریب سے دیگرمقررین مدرس آصف مجید چک،مدرس شاہد،سجاد آکاش عباسی،قاضی عاطف،قاضی افضال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائنس اور جدید ٹیکنالوجی کی اس دور میں طلبہ وطالبات تبھی کامیاب ہو سکتے ہیں جب ہم وقت کے مطابق اپنی اور اپنے بچوں کی بہتر تخلیقی مہارت کے لیے مناسب فیصلہ کریں گے طلبہ وطالبات کوجدید تقاضوں کے مطابق تعلیم و علم سے روشناس کروانے کے لیے جہاں اساتذہ کی محنت فرض شناسی شامل وہاں والدین پر بھی بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں مقررین کا مزید کہنا تھا کہ ریڈ فاونڈیشن سکول دودھ پورہ میں وہ تعلیمی ماحول موجود ہے جو کہ بڑے بڑے تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے تعلیم انبیاء کی میراث ہے دنیا میں وہی قوموں نے ترقی کی جو تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوئے، دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کا ہونا بھی اشد ضروری ہے ریڈ فاونڈیشن سکول میں بچوں کو دینی تعلیم کی طرف بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے جو قابل ستائش ہے ادارہ کے بہترین رزلٹ پر ادارہ کے سٹاف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ادارہ کے سٹاف کی محنت لگن سے ادارہ کا بہترین رزلٹ ممکن ہوا ریڈ فاؤنڈیشن سکول دودھ پورہ کی پرنسپل فرحت عباسی کاظمی نے رزلٹ کا اعلان کرت ہوے کہا کہ ادارے کا رزلٹ 100 فیصد رہا ہے جس پر تمام سٹاف والدین اور بچے مبارک باد کے مستحق ہیں تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈر بچوں اور بہترین فنڈ ریزنگ میں حصہ لینے والے بچوں میں سرٹیفکیٹس تقسم کیے گے اس موقع پر استحکام پاکستان، مسلح افواج پاکستان، تحریک آزادی کشمیر اورشہداء پاکستان وکشمیر اور فلسطین کے لیئے خصوصی دعا کی گئی۔۔۔۔

By ajazmir