Fri. Apr 26th, 2024
399 Views

جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے صدر، ممبر قانون ساز اسمبلی، امیدوار حلقہ ایل اے 21پونچھ 4 سردار حسن ابراہیم، امیدوار حلقہ ایل اے 22پونچھ 5سردار اسد ابراہیم نے وزیر اعظم پاکستان، چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ہے،، ملاقات میں وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور سمیت دیگر زعماء شریک تھے، ملاقات میں آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات اور ممکنہ اتحاد کے حوالہ سے تفصیلی بات چیت کی گئی، پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات کروانے میں بھی وزیر امور کشمیر نے اہم کردار ادا کیا، واضح رہے کہ جموں کشمیر پیپلزپارٹی نے1996ء میں پاکستان پیپلزپارٹی، 2011ء 2016ء کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کرکے اس حلقہ میں الیکشن لڑے تھے، موجودہ ملاقات اس حوالہ سے اہمیت کی حامل ہے کہ حلقہ ایل اے 20پونچھ 3، حلقہ ایل اے 21پونچھ 4میں ابھی تک مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے اپنے امیدواروں کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا اور عام خیال یہی کیا جاتا تھا کہ حلقہ ایل اے20پونچھ 3، حلقہ ایل اے 21پونچھ 4، ایل اے 22پونچھ 5میں جے کے پی پی، پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کرے گی اور موجودہ ملاقات نے اس تاثر کو تقویت دی ہے، اب امکان ہے کہ اتحاد کا جلد ہی باضابطہ اعلان کردیا جائیگا، خیال رہے کہ پونچھ کے مذکورہ حلقوں سے تعلق رکھنے والے کارکنان اور امیدواران ٹکٹ اتحادکی سخت مخالفت کرتے آئے ہیں اور متعدد مواقع پر کارکنان نے سخت رد عمل کا اظہار بھی کیا، اتحاد کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان کی حکمت عملی کیا ہو گی اس کا فیصلہ بھی چند روز میں ہو جائیگا۔

By ajazmir