Fri. Apr 26th, 2024
665 Views

گلگت بلتستان ۔ پی ٹی آئی رہنما وسابق امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر نے کہا ہیکہ پی ٹی آئی کی اب تک 9 نشستیں، 1 ایم ڈبلیو ایم، 3 حمایت یافتہ اور 2 پی ٹی آئی کے ناراض امیدوران جوکہ آزاد حثیت میں منتخب ہوئے ۔ پی پی پی کے صوبائی صدر 2 حلقوں سے کامیاب ہوئے اسلئے ان کی چھوڑی ہوئی نشست اور مرحوم جعفر شاہ  کی نشست جیت کر پی ٹی آئی تقریباً 18 نشستوں سے مظبوط ترین حکومت بنائے گی ۔ جبکہ پی پی پی 3 ، ن لیگ 2 اور ایک آدھ اور ممبر مل کر باہمی مشاورت سے اپوزیشن کریں گے ۔ پی ٹی آئی کی کامیابی پر گلگت میں منعقدہ جشن سے خطاب کرتے ہوئے زیشان حیدر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے سابق وزرائےاعلی مہدی شاہ اور حافظ حفیظ الرحمن کی طرح آزادکشمیر میں ن لیگ اور پی پی پی کے ریاستی صدور بھی عمران خان کے نوجوانوں کے ہاتھوں 2021ءکے انتخابات میں بری طرح شکست دوچارہونگے۔

By ajazmir