Fri. Apr 26th, 2024
450 Views

مظفرآباد (پی آئی ڈی)2 اکتوبر 2020ء
آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 22افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی،13کرونا کے مریض صحت ہوئے،468افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے،پونچھ میں 1مریض کی کرونا کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے8کا تعلق مظفرآباد،3کامیرپور،4کا پونچھ،1کا جہلم ویلی،1کا بھمبر اور5کا کوٹلی سے ہے۔ آزادکشمیر میں اب تک 47918افرادکے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور2776افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے2395افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ306مریض زیر علاج ہیں اور 75مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 26کا تعلق مظفرآباد،1کا نیلم،16کاپونچھ،08کا باغ، 4کاتعلق سدھنوتی، 6کاتعلق میرپور،07کابھمبر،6کا کوٹلی اور 1کا حویلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے2395افرادمیں سے مظفرآباد سے750،جہلم ویلی53،نیلم 43،پونچھ سے332،باغ سے147،حویلی22، سدھنوتی68،میرپور463،بھمبرسے265جبکہ کوٹلی سے252مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کرونا کے306 مریضوں میں سے286مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ20مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں 11، سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 6،ڈی ایچ کیو میرپور میں 3 میں مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق43952 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔
٭٭٭

By ajazmir