Thu. Mar 28th, 2024
632 Views

مظفرآباد( )سٹی پولیس کی ڈرگ مافیا کیخلاف کارروائی،تین ڈرگ ڈیلر گرفتار،28بوتل انگلش شراب برآمد،سٹی انسپکٹر راشد حبیب مسعودی نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ سٹی پولیس نے دوران چیکنگ جلال آباد کے مقام پر سوزوکی کار نمبر RIA398کی پڑتال کی تو دو ملزمان چن زیب علی شاہ ساکنہ زیرو پوائنٹ اور عامر اقبال ساکنہ گوجرہ سے 20بوتل ولایتی شراب برآمد ہوئی جنہیں موقع پر ہی گرفتار کر کے شراب ضبط کرلی گئی ہے۔کارروائی کے دوران ملزم چن زیب علی نے فرار ہونے کیلئے مزاحمت کی تاہم پولیس نے اسے دبوچ لیا۔دوسری کارروائی میں زیرو پوائنٹ کے رہائشی ملزم صادق ولد افضل سے بھی 8بوتل انگلش شراب برآمد کر کے تینوں ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔کارروائی میں سب انسپکٹر مبشر حمید،تفتیشی راجہ شہزاد اور اہلکاران تسلیم اعوان،طاہر محمود،صداقت علی نے حصہ لیا۔عوامی حلقوں نے سٹی پولیس کی جانب سے ڈرگ ڈیلر کیخلاف کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

By ajazmir