Fri. Apr 26th, 2024
878 Views

وزیراعظم آزاد کشمیر کےحلقہ انتخاب کےعلاقے لوئر محلہ چناری کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے علاقہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگا عوام شدید مشکلات اور پریشانیوں سے دوچار۔



تفصیلات کے مطابق گذشتہ دس روز سے چناری لوئر محلہ میں پانی کی مصنوعی قلت محکمہ پبلک ہیلتھ کے اہلکاروں نےپیدا کررکھی ہے جس کے باعث لوئر محلہ چناری کے مکین شدید مشکلات اور پریشانیوں سے دوچار ہیں لوئر محلہ چناری کے مکینوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان،چیف سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر لوئر محلہ چناری میں پانی کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت ترین کارروائی اور پانی کی بحالی کے احکامات جاری کریں تانکہ عوام کی مشکلات کم ہوں لوئر محلہ چناری کے مکین اور مقامی صحافی اعجاز میر نے پانی کی بندش پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جب سردیوں میں ندی نالے خشک ہو جاتے ہیں تب بھی کھبی چناری لوئر محلہ میں پانی کی کمی نہیں ہوئی اس پانی کی بندش بھی ایک سوچی سمجھی سازش لگتی ہے میرے گھر سمیت دیگر لوگوں کا گذشتہ دس روز سے پانی بند ہے اگر ذمہ داران نے اس کا نوٹس نہ لیا اور فوری پانی کی بحالی شروع نہ کروائی تو لوئر محلہ کے مکین شدید ترین احتجاج سے گریز نہیں کریں گےاعجاز میر کا مزید کہنا تھا کہ مین ٹینک سے پانی کا وال بہت ہی کم کھولا جاتا ہے جس کے باعث تمام لوگوں کے گھروں میں پانی نہیں آرہا ہے میرے گھر کے اردگرد تمام گھروں کے مکینوں کا موقف ہے کہ گذشتہ آٹھ سے دس دنوں سے پانی نہیں آرہا ہے پانی کی بندش کے حوالہ سے مزید تحقیقات کر رہے ہیں جلد مزید حقائق بھی عوام اور حکام کے سامنے لائے جائیں گے

By ajazmir