Tue. May 14th, 2024
358 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیرکے مرکزی نائب صدر ایم ایل اے سجادہ نشین دربار عالیہ بساہاں شریف پیر سید علی ر ضا بخاری نے شاہ ہمدان ویلفیئر ٹرسٹ کے مرکزی دفتر میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ شاہ ہمدان ؒ نے محبت ،اخوت ،بھائی چارے اور رواداری کا درس دیا انہوں نے اہل کشمیر کی نہ صرف دینی،ثقافتی،سیاسی شعور کی بیداری میں جدوجہد کی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے ساتھ آنے والے ایرانی ہنر مندوں کے ذریعے اہل کشمیر کو روزگار کے نئے مواقع بھی فراہم کیئے جس کی بدولت خطہ کشمیر میں معاشی استحکام پیدا ہوا ان کی آمد سے قبل یہاں کے لوگ جہالت کے اندھیروں میں ڈوبے ہوئے تھے اور معاشی کسمپسری کا شکار تھے شاہ ہمدان ؒ کے مشن کی تکمیل کرتے ہوئے دنیا و آخرت میں کامیابی کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ شاہ ہمدان ؒ کی تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کیا جائے عظیم مبلغ اسلام ،محسن کشمیر علی ثانی امیر کبیر حضرت شاہ ہمدان ؒ خطہ کشمیر کے اندر ان کی گراں قدر خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں وہ خطہ کشمیر کے محسن اور عالم اسلام کے عظیم روحانی پیشوا تھے انہوں نے نے خطہ کشمیر میں دینی،ثقافتی،معاشی،سیاسی،معاشرتی خدمات سرانجام دی ہیں پیر سید علی ر ضا بخاری نے کہا کہ حضرت شاہ ہمدان ؒ کی شخصیت کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے انہوں نے کہا آج امت مسلمہ جس انتشار و خلفشار کا شکار ہے اس کی وجہ یہی ہے کہ انہوں نے حضرت شاہ ہمدان ؒ جیسے اکابرین کی تعلیمات کو پس پشت ڈال دیا اور اغیار کی تعلیمات کو اپنا لیا انہوں نے کہا شا جن کے اثرات رہتی دنیا تک قائم رہیں گے آج پوری کشمیری قوم شاہ ہمدان ؒ کی ان عظیم خدمات کے اعتراف میں سلام تحسین پیش کرتی ہیموجودہ وقت آزمائش کاوقت ہے۔ علماء کرام کو باہمی اتحادواتفاق اور اخوت وبھائی چارے کے فروغ کے لیے اپناجاندار کردار اداکرناہوگا۔ سب مسلمان اللہ کے رسول کی امت ہیں۔ تعصبات اور فرقہ واریت کے خاتمہ کے لیے سب کومل کراپنی ذمہ داریاں پوری کرناہوں گی۔ آزادکشمیرانتہائی پرامن خطہ ہے، یہاں فرقہ واریت اور نفرتوں کوپہنپنے نہیں دیاجائیگا۔ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی سے اہل کشمیرپریشان ہیں، کیونکہ سیاسی، جمہوری، دفاعی اور اندرونی طورپر مضبوط پاکستان ہی کشمیریوں کا بہتروکیل ثابت ہوسکتاہے۔ پاکستان کے دشمن ہمیں کمزور کرناچاہتے ہیں۔ ان سازشوں کوناکام بناناہے۔ موجودہ حکومت اورمسلح افواج پاکستان مل کردہشتگردی کاقلع قمع کریں گے۔ افواج پاکستان، رینجرز اورپولیس نے ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے جوقربانیاں پیش کی ہیں، وہ قوم کا سرمایہ حیات ہیں۔فوج، پولیس اور رینجرز ہمارے محسن اور محافظ ہیں۔اقتدارمیں عام آدمی کو شامل کرنے کے لیے آزاد خطہ کے اندر بلدیاتی نظام کوبحال کررہے ہیں۔ برابری کی بنیاد پر لوگوں کو ترقی کے یکساں مواقع مہیاکرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ آزادکشمیرمیں میاں نوازشریف کے ویژن کے مطابق تعمیروترقی کے خواب کوشرمندہ تعبیرکررہے ہیں آزادکشمیراولیاء کی دھرتی ہے، اولیاء کی تعلیمات امن اور محبت ہیں۔ انسانیت کی فلاح اور انسانیت کے لیے اچھی سوچ رکھنے والوں کے نام ہی زندہ رہیں گے۔ ملک کے اندربارود کی بو ختم کرنے کے لیے علماء کرام کو آگے آناہوگا۔پاکستان کے دشمن ہمیں کمزورکرناچاہتے ہیں اوردشمن ہمیں نفسیاتی طورپر دباؤمیں لاناچاہتاہے۔ لیکن وہ مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ انھوں نے کہا نہتے انسان پر حملہ یااس کی جان لینا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے، اوراسلام میں ایسے فعل کو ناپسندیدہ قراردیاگیاہے۔ یہودونصاری کے آلہ کار کاکردار اداکرنے والوں کو قوم پوری قوت کے ساتھ مسترد کردے۔ پاکستان تاقیامت رہنے کے لیے بناہے، اسکی حفاظت، عزت اور قدر ہم پر فرض ہے۔ ہم نے فیصلہ کررکھاہے، کہ نفرتوں میں اضافہ نہیں کریں گے۔جنہوں نے نفرتیں بڑھائیں، انھیں بھگتناپڑا۔ شاہ غلام قادر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے حالات بڑی توجہ کے متقاضی ہیں۔ چیف آف آرمی سٹاف لائن آف کنٹرول اور آزادکشمیرکے حالات سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ملک کی حفاظت اور سلامتی کے لیے پوری قوم مسلح افواج پاکستان کے ساتھ دفاع وطن کافریضہ سرانجام دے گی۔ اورپوری قوت کے ساتھ دشمن کے تمام تر عزائم کو ناکام بنایاجائیگا۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت سازش کے تحت کشمیریوں کو معذور بنارہاہے۔ جنت نظیر وادی میں قابض افواج نے ظلم وبربریت کی انتہاء کررکھی ہے۔ پاکستان کو کشمیریوں کی حمایت سے دورکرنے کے لیے دشمن قوتیں پاکستان میں دہشتگردی جیسے مکروہ واقعات میں ملوث ہیں۔ لیکن وہ مملکت خداداد پاکستان کے عوام کے عزم اور ہمت کو شکست نہیں دے سکتیں۔ قوم متحداور منظم ہے، دشمن کے عزائم کو خاک میں ملادیاجائے گا۔ شاہ غلام قادر ننے کہاحکومت آزادکشمیرپانچ سالہ عرصہ میں ریاست میں تعمیروترقی اور بلاتخصیص عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی۔آزادکشمیرکی تعمیروترقی اورخطے کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے منظم حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف آزادکشمیرکی تعمیروترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ میاں نوازشریف نے آزادکشمیرکے 24دورے کیے، جوان کا اہل کشمیرسے محبت اور عقیدت کاعملی اظہارہے۔ آزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن کی حکومت وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے اور قائد پاکستان کے ویژن کے مطابق آزادکشمیرمیں تعمیروترقی، اقتصادی خوشحالی، میرٹ کی بحالی، اداروں کے استحکام، آئین وقانون کی بالادستی کے خواب کو شرمندہ تعبیرکریں گیاستقبالیہ تقریب سے شاہ ہمدان ویلفیر ٹرسٹ کے بانی صدر سیدنصیر ہمدانی،صدر قاضی شاہدحمیدایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل پریس کلب سیداسرارہمدانی،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سیدعدنان فاطمی،صاحبزادہ عمران پزیر،سیدریاض ہمدانی ودیگر نے بھی خطاب کیا

By ajazmir