Tue. May 14th, 2024
738 Views

پاکستان کے ہمسایہ ملک میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد وہاں آج جمعہ 21 اپریل کو عید الفطر منائی جائے گی۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان سپریم کورٹ نے آج جمعے کو عید الفطر منانے کا اعلان کردیا ہے۔

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ملک میں جمعے کو عید الفطر کا پہلا دن ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں چاند نظر آگیا ہے اور ان ممالک میں آج جمعے کو عید منائی جائے گی۔

By ajazmir