Fri. Mar 29th, 2024
554 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)پاکستان کسٹم کے بعد آزاد کشمیر پولیس کا انٹرا کشمیر ٹریڈ پر وار مقبوضہ کشمیر سے آنے والے مال بردار ٹرکوں کو پاکستان کی حدود میں داخلے پر پابندی لگادی گئی جس کے بعد کوہالہ سے نصف درجن سے زائد مال بردار ٹرک واپس دارلحکومت مظفرآباد روانہ ہو گئے ایل او سی ٹریڈرز سراپا احتجاج وزیراعظم پاکستان میا ں محمد نواز شریف ،وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے صورتحال کے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر سے سرینگر مظفرآباد تجارت کے زریعے آنے والے کپڑے کے مال بردار ٹرکوں کو آزاد کشمیر پولیس نے کوہالہ کے مقام پر پاکستان کی حدود میں داخل ہو نے سے روک دیا آزاد کشمیر پولیس نے اس موقعہ پر موقف اختیار کیا کہ ہمیں اعلی حکام کی جانب سے ٹرکوں کو پاکستان کی حدود میں داخل ہو نے سے روکنے کی ہدایات ہیں آزاد کشمیر پولیس کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے آنے والے ٹرکوں کو پاکستان جانے سے روکنے پر ایل او سی ٹریڈرز سراپا احتجاج بن گئے انٹرا کشمیر ٹریڈ یونین چکوٹھی کراسنگ پوائنٹ عبوری باڈی کے سربراہ شوکت حسین صفدری نے آزاد کشمیر پولیس کی جانب سے مقبوضہ وادی سے آنے والے مال بردار ٹرکوں کو پاکستان کی حدود میں جانے سے روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انٹرا کشمیر ٹریڈ کو ختم کر نے کی سازشیں کی جا رہی ہیں جسے آر پار کے ٹریڈرز کسی صورت میں کامیاب نہیں ہو نے دیں گے اس سے قبل پاکستان کسٹم ہمارے ٹرکوں کو پاکستان کی حدود میں جانے سے روکتے رہے اور اب یہ سلسلہ آزاد کشمیر پولیس نے شروع کر دیا ہے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف اور ذمہ دار حلقے اس ساری صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے اسے حل کروائیں بصورت دیگر حکومت پاکستان اس ٹریڈ کو بند کرنے کا اعلان کرے تانکہ کشمیری تاجر جو اس پکڑ دھکڑ سے پہلے ہی کرڑوروں کے مقروض ہو چکے ہیں مزید مالی تباہی سے بچ سکیں کشمیری تاجر گذشتہ کئی سالوں سے اس مسئلہ کے حل کے لیے حکومت پاکستان سے مطالبات کرتے رہے لیکن آج تک ہمارے مطالبے کو تسلیم نہیں کیا گیاانھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر مناسب ضابطہ اخلاق طے کرے جس سے مقبوضہ کشمیر سے آنے والا مال بغیر کسی روک ٹوک کے پاکستان کے کسی بھی صوبے میں جا سکے اگر دو طرفہ تجارت پر کسٹم لاگو ہوتا ہے تو حکومت اس حوالے سے بھی اپنی پالیسی واضع کرے ایل او سی ٹریڈرز کسٹم دینے کے لیے بھی تیار ہیں دریں اثناء جمعہ کے روز بھی دو طرفہ تجارت جاری رہی لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج سے 50ٹرکوں نے کراسنگ کی آزاد کشمیر سے15ٹرک مقبوضہ کشمیر گئے اور مقبوضہ کشمیر سے35ٹرک آزاد کشمیر آئے

By ajazmir