Wed. Jun 26th, 2024
879 Views

*آئی ایس پی آر*
*راولپنڈی، 31 مئی 2023:* برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف سر پیٹرک نکولس یارڈلے مونراڈ سینڈرز نے آج جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

جی ایچ کیو پہنچنے پر برطانوی فوج کے سی جی ایس نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آرمی چیف سے ملاقات میں علاقائی سلامتی کے امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں کا اعتراف کیا۔

اس سے قبل CGS UK نے جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے بھی جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔

By ajazmir