Mon. Apr 29th, 2024
317 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنماء و ممبر کشمیر کونسل محمد یونس میر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادی باالخصوص امریکہ ،برطانیہ ،کنیڈا اور یورپی یونین مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیر ی عوام کی منشاء کے مطابق حل کروانے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں جب تک مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہوتا اس وقت تک جنوبی ایشاء میں مستقل امن قائم نہیں ہو سکتا ۔ان خیالات کا اظہار ممبر کشمیر کونسل محمد یونس میر نے ہٹیاں بالا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم نا قابل برداشت ہے بھارت کی قابض افواج نے نہتے کشمیریوں پر ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے ایسے موقعہ پر بین الاقوامی برادی کی خاموشی قابل افسوس ہے محمد یونس میر نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہاتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہیں ماضی میں بھی آزاد کشمیر کے عوام نے اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہروال دستے کا کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہے ہیں آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت عوام کو مسائل سے نکالنے کے بجائے مزید مسائل سے دوچار کر رہی ہے اگر حکمرانوں نے اپنی پالیسیاں تبدیل نہ کیں اور عوام کو ریلیف نہ پہنچایا تو پیپلز پارٹی اس ظلم کے خلاف کسی بھی صورت میں خاموش نہیں رہے گی اور ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے انھوں نے سپریم کورٹ آزاد کشمیر کی جانب سے تعلیمی پیکج کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے حق و سچ کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے تاریکی فیصلے سے مسلم لیگ ن کا مسقبل کے معماروں کو ان پڑھ رکھنے کا منصوبہ ناکام ہو گیا ہے

By ajazmir