Wed. May 15th, 2024
352 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر و سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی سید زیشان حیدر نے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کیلئے باضابطہ درخواست اڈیالہ جیل حکام کو جمع کروا دی، اس موقع پر انہوں نے بانی چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خان، سینئر رہنما شیرافضل مروت، شہریار آفریدی، عون عباس بپی، شاندانہ گلزار اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور آزادکشمیر کے مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ جیل کے باہرمیڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے آزادکشمیر پی ٹی آئی کے نائب صدر زیشان حیدر کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں اتوار کو الیکشن کمشن کی سنگین غداری اور مینڈیٹ چوری کے خلاف ملک بھر کی طرح آزادکشمیر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر بھی بھر پور احتجاج کیا جائے گاآزادکشمیر کے تمام کارکنان و ذمہ داران اتوار کو اپنے اپنے اضلاع میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں گے اس ضمن میں ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کے باہر بھی تاریخی احتجاج ہوگا انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف بسنے والے کشمیری عمران خان کو اپنا مسیحا، نجات دہندہ اور کشمیر کی آزادی کا ضامن سمجھتے ہیں ہندوستان کامقابلہ کرنے کے لیے قیدی نمبر 804 جیسی مظبوط شخصیت کا حامل دلیر لیڈر ہی کشمیر کے مسئلہ کا عوامی امنگوں کے مطابق حل نکال سکتا ہے پاکستان میں ایک بار کشمیر کا سودا کرنے والے مودی کے یاروں کومسلط کیا گیاجنہیں نہ پاکستان کے عوام تسلیم کرتے ہیں اور نہ ہی غیرت مند کشمیری ان ڈاکوؤں کو اپنا رہبر تسلیم کرتے ہیں زیشان حیدر نے کہا کہ آزادکشمیر میں قبل از وقت شفاف انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں وزراء کی فوج ظفر موج اپنی عیاشیوں، اقرباپروری اور میرٹ کی پامالی میں مصروف ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا تحریک انصاف آزاد کشمیر کے منحرف اراکین اسمبلی کے حوالے سے عمران خان کاموقف واضع ہے تاہم جو ممبران نااہل حکومت چھوڑ کراپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں گے انکے لئے بانی چیئرمین نرم گوشہ ضرور رکھیں گے زیشان حیدر نے مزید کہا کہ بانی چیئرمین جلد رہا ہونگے اور آزادکشمیر میں جلد ہماری حکومت قائم ہوگی۔۔۔۔۔

By ajazmir