Tue. May 21st, 2024
1,102 Views

چناری ( خصوصی رپورٹر ) وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان کے احکامات کی روشنی میں انکوائری کمیشن قائم کردیا گیا تفصیلات کے مطابق سینئر مدرس عبدالقیوم جوکہ ستمبر2011سے مارچ2016تک پانچ سال تک اپنی جگہ گورنمنٹ ہائی سکول بنی لنگڑیال میں ٹھیکے پر اجمل جاوید ساکنہ سہربگلہ کو بعوض چھ ہزار روپے مہینہ پر رکھا رہا یوں پورے پانچ سال بچوں کا مستقبل ٹھیکے پر دے کر مذکورہ معلم گھر بیٹھ کر ہزراوں روپے تنخواہ معلوم کرتا رہا اس سے قبل علاقہ بنی لنگڑیال کی شکایت پر تین کمیشن قائم ہوچکے ہیں مگر احتساب بیورو جانبدارانہ رویہ اپنایا جس کی وجہ سے موصوف کے خلاف کارروائی نہ ہوسکی اب 29نومبرکووزیراعظم بنی لنگڑیال دورے پر گئے تو عوام نے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا اور ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم سیدسلیم گردیزی،ڈی ای او راجہ طارق محمود کی سربراہی میں کمیشن بنی لنغریال بھیجا عوام علاقہ کے معززین محمدخورشیدمغل چیئرمین ایس ایم سی،گلزار حسین مغل،محمدخورشیدمغل صدرمسلم لیگ(ن)،ارفاق مغل،بشیرمغل نے کمیشن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کارروائی کرتے ہوئے کمیشن سے انصاف کی اپیل کی ہے

By ajazmir