Sun. May 12th, 2024
163 Views

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی اٹک جیل سے رہا

اٹک جیل کے باہر مخدوم شاہ محمود قریشی کا والہانہ استقبال

اٹک سے سابق صوباٸی وزیر سید یاور بخاری اور مخدوم زادہ زین قریشی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے ہزاروں کارکنان کا اپنے محبوب قائد، وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی کا پرتپاک استقبال

کارکنان کی جانب سے مخدوم شاہ محمود قریشی پر گل پاشی

کارکنان کی پاکستان تحریک انصاف اور مخدوم شاہ محمود قریشی کے حق میں نعرے

مخدوم شاہ محمود قریشی ہزاروں کارکنان اور سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے میں اٹک جیل سے روانہ
مخدوم شاہ محمود قریشی کا اس پرتپاک استقبال پر کارکنان کا شکریہ

میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان صاحب کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے جیل میں بھی ہاد رکھا اور مجھے اپوزیشن لیڈر نامزد کیا، مخدوم شاہ محمود قریشی

مجھے خوشی ہے کہ میں نے سب سے پہلے گرفتاری دی، مخدوم شاہ محمود قریشی

عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف نے ایک نئے باب کو رقم کیا ہے، شاہ محمودقریشی

میں نے جیل میں قیدیوں کو درپیش مشکلات کو قریب سے دیکھا ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

میں عمران خان صاحب سے گزارش کروں گا کہ جب ہماری حکومت آئے تو قیدیوں کیلئے اصلاحات کی جائیں، مخدوم شاہ محمود قریشی

مجھے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں پر اطمینان ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

میں صدر ڈاکٹر عارف علوی کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، مخدوم شاہ محمود قریشی

انہوں نے آئین کا تحفظ کیا ہے، شاہ محمودقریشی

عمران خان نے قوم سے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ خوف کے بت توڑ دو، مخدوم شاہ محمود قریشی

ہم نے بت توڑنے کے فیصلے پر لبیک کہا، مخدوم شاہ محمود قریشی

میری غیور پنجابیوں سے توقع ہے کہ وہ الیکشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، مخدوم شاہ محمود قریشی

حضرت قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایا مگر انہیں قوم بنانے کی مہلت نہ ملی، مخدوم شاہ محمود قریشی

اج قوم آزاد پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

میں عمران خان سے کہوں گا کہ آج پوری قوم سیسہ پلائ ہوئ دیوار کی طرح آپ کے ساتھ کھڑی ہے آپ کو کسی مصنوعی سہاروں کی ضرورت نہیں، مخدوم شاہ محمود قریشی

کیونکہ پرانے چوروں سے نیا پاکستان نہیں بنے گا، مخدوم شاہ محمود قریشی

میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملوں گا اور ان سے گذارش کروں گا کہ آپ نے صرف وزیر اعظم نہیں بننا بلکہ ایک قوم بنانی ہے جو صحیح معنوں میں آزاد اور خود مختار ہو، مخدوم شاہ محمود قریشی

By ajazmir