Thu. Mar 28th, 2024
227 Views

طرابلس: اٹلی کے بعد لیبیا میں بھی تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں مزید 4 پاکستانیوں کی لاشیں ملنے سے جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روشن مستقبل اور خوشحالی کے خواب سجائے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی کشتی گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے میں لیبیا کے شہر بن غازی کے سمندر میں ڈوب گئی تھی جس میں 3 پاکستانی جاں بحق ہوگئے تھے۔تاہم کل مزید 4 پاکستانیوں کی لاشیں ملی ہیں جس سے مجموعی تعداد 7 ہوگئی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے بھی مزید 4 پاکستانیوں کی لاشیں ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفارت خانہ میتوں کی پاکستان منتقلی کے انتظامات کر رہا ہےترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق ایک پاکستانی تارکین وطن کو زندہ بچا لیا گیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ یہ حادثہ اٹلی والے حادثے سے الگ ہےیاد رہے کہ اٹلی میں بھی تارکین وطن کی کشتی سمندری چٹانوں سے ٹکرا کر ٹوٹ گئی تھی۔ سمندر سے اب تک 4 پاکستانیوں سمیت 64 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جن میں 14 بچے بھی شامل ہیں۔اٹلی کی پولیس ٹیم کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل البرٹو لیپولس نے بتایا کہ ایک ترک اور 2 پاکستانی شہریوں نے خوفناک موسم کے باوجود کشتی کو ترکی سے اٹلی کے لیے روانہ کیا۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اس حادثے میں 80 سے زائد افراد کو زندہ نکالا گیا تھا جنھوں نےبتایا کہ ایک ترک اور دو پاکستانی شہریوں نے 8 ہزار 485 ڈالر کے عوض اس کشتی میں سوار کیا تھا

By ajazmir