Fri. Apr 26th, 2024
340 Views

ہٹیاں بالا(بیورو رپورٹ)
سابق امیدوار اسمبلی تحریک انصاف زیشان حیدر نے کہاکہ پی ڈی ایم وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا شوشہ چھوڑ کر بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنے کا راستہ ڈھونڈ رہی ہے بلدیاتی انتخابات وقت پر ہونگے کارکن تیاریاں جاری رکھیں وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو پارلیمانی پارٹی کا مکمل اعتماد حاصل ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں آذادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی متحد اور اپوزیشن گروپ بندیوں کاشکار ہے اپوزیشن کی ہر جماعت کے اندر کئی گروپس ہیں جو ایک دوسرے کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں پیپلز پارٹی کے چار لوگ شیروانیاں تیار کراکے وزیراعظم بننے کیلئے لابنگ میں مصروف عمل ہیں مسلم لیگ ن کے دو بڑے بھی مرکزی حکومت کے بل بوتے پر آگے آنے کیلئے کوشاں ہیں یہ ہمارے سیاسی مخالفین کی خواہشات ہیں انکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں آذادکشمیر میں پی ڈی ایم کو ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا تحریک انصاف آذادکشمیر کی اکثریتی پارٹی ہے اور وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ممبران اسمبلی کی تائید وحمایت حاصل ہے وزیراعظم سردار تنویر الیاس چیئرمین عمران خان اور اپنے ویثرن کے تحت بہترین انداز میں کام کر رہے ہیں پہلی بار ریاست میں ایک مخلص اور عوام کا درد رکھنے والے انسان کو کشمیریوں کی قیادت کیلئے منتخب کیا گیا ہے جو لوگوں کی توقعات سے بڑھ کر ریاست کی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں اس سے قبل جو بھی آئے انہوں نے زبانی جمع خرچ کے زریعے عوام کو بیوقوف بنایا اور اپنے اثاثے بنا کر چل دئیے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان ریاست کے خزانے پر بوجھ نہیں نہ لوٹ مار کرنے والے ہیں اللہ پاک نے اِنہیں محنت کے بل بوتے پر اپنی بے پناہ نعمتوں اور وسائل سے نوازا ہوا ہے انہوں نے لوٹ مار نہیں کی بلکہ اپنی شب روز محنت سے اپنے اثاثے بنائے اور سیاسی میدان میں بڑا مقام حاصل کیا یہ پہلے وزیراعظم ہیں جنکی سرکاری وسائل پر نظر نہیں جو اپنے زاتی وسائل سے بیشتر عوامی معاملات حل کر دیتے ہیں اپوزیشن عوام میں غیر مقبول میڈیا میں ذندہ رہنے کیلئے صرف شوشے چھوڑ کر ریاست کی ترقی اور عوامی خوشحالی کو متاثر کرنا چاہتی ہے ممبران اسمبلی اور کشمیری عوام اپوزیشن کے عزائم خاک میں ملا دے گی اور آذاد حکومت اپنی مدت پوری کرے گی

By ajazmir