Wed. May 15th, 2024
377 Views

ناظم تعمیرات نارتھ سرکل انجینئر راجہ امداد حسین،مہتم نیازاحمد کیانی،اے ڈی لوکل گورنمنٹ چوہدری نزیرکی زیرصدارت لوکل گورنمنٹ ہٹیاں بالا کا جائزہ اجلاس ہواجس میں ضلع بھر کے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ صاحبان ،سب انجینئر ز،ایس ڈی او ظہیرالدین،مختارعباسی،امجد حسین،سمیت دیگر سٹاف نے بھرپور شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم تعمیرات نارتھ سرکل انجینئر راجہ امداد حسین،مہتم نیازاحمد کیانی،اے ڈی لوکل گورنمنٹ چوہدری نزیرنے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق کی خصوصی کاوشوں سلسلہ میں ترقیاتی بجٹ میں اضافے کے بعد حلقہ جات کا فنڈزپچاس لاکھ سے بڑھاکر 5کروڑ کردیا گیا ہے جس سے آزادکشمیر میں ترقیاتی عمل میں مزید تیزی آئے گی اس کثیر فنڈز کو خرث کرنے کے لیئے سیکرٹڑی لوکل گورنمنٹ آزادکشمیر منصورقادر ڈار کے وسیع تجربہ کو مدنظررکھتے ہوئے منصوبہ بندی کے تحت فنڈز کو خرچ کیا جائے گا منصوبہ جات کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیئے تمام اضلاع میں آفیسران وسٹاف کی مانیٹرنگ ٹیمیں دن رات کام کررہی ہیں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ منصورقادر ڈار،ڈی جی سردارنصرت عزیز ،سمیت ڈویژنل ڈائریکٹر صاحبان،ناظم تعمیرات صاحبان،نے تینوں ڈویژن میں کثیرفنڈز کو کوالٹی اور پلاننگ کے تحت زمین پر منصوبہ جات کی تکمیل کے لیئے ٹاسک دے رکھا ہے لوگوں کی شکایات کے ازالہ کے لیئے ضلعی دفتر اورڈویژن کی سطح پرجائزہ اجلاس اورفیلڈمیں مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ عوام کو بہتر حکمت عملی ومنصوبہ جات تکمیل کرنے کے لیئے سہولیات دی جائیں گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی موثرپلاننگ سے مختصر وقت میں اہداف سوفیصد حاصل کیئے جائیں گے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ منصورقادرڈار کی خصوصی ہدایت کے مطابق سکیموں کو مالی سال کے اختتام پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا اس موقع پر ناظم تعمیرات نارتھ سرکل انجینئر راجہ امداد حسین نے کہا کہ میں بحثیت وائس پریزیڈنٹ گزٹیڈ ایسوسی ایشن بھی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ایک انتہائی فرض شناس آفیسر منصورقادر دار کو سیکرٹری تعینات کیا اس دوران اے ڈی لوکل گورنمنٹ چوہدری محمدنزیر اور ان کی ٹیم کے کہنہ مشق کام کی تعریف کی گئی کہ آزادکشمیر بھر میں انہوں نے مثالی کام کرکے محکمہ میں ہٹیاں بالا کا نام روشن کیا ہے۔۔۔۔

By ajazmir