Mon. Apr 29th, 2024
343 Views

پاکستان کی پارلیمان کے ایوان بالا میں نو منتخب سینیٹرز نے پیر کی صبح حلف اٹھا لیا ہے جبکہ ایوان کے نئے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے پولنگ شام چار بجے ہو گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین کے عہدے کے لیے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نو منتخب سینیٹر صادق سنجرانی کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی چیئرمین کے لیے پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا امیدوار ہوں گے۔
صادق سنجرانی کا نام وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے ان کے مشترکہ امیدوار کے طور پر بھی سامنے آئے پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی جانب سے پارٹی کے چیئرمین راجہ ظفر الحق کو سینیٹ کے چیئرمین جبکہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے عثمان کاکڑ کو ڈپٹی چیئرمین کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔سرکاری ٹی وی کے مطابق مشاہد اللہ خان کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے لیے ان کے پاس نمبر پورے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ’آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کی تاریخ پر دھبہ لگا دیا ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’مخالفین جمہوریت کو تلپٹ کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔‘
ظفرالحق

By ajazmir