Wed. May 15th, 2024
168 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی کا ہٹیاں بالا،سائیں باغ،لمنیاں کے بازاروں میں قائم یوٹیلیٹی سٹوروں کا میڈیا نمائندگان کے ہمراہ تفصیلی معائنہ، سٹوروں پرتمام اشیاء وافر مقدار میں عوام کو مہیا کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی نے ہٹیاں بالا بازار میں قائم یوٹیلیٹی سٹور کا معائنہ کرتے ہوئے سٹور میں موجود تمام اشیاء کے الگ الگ ریٹ معلوم کیے، کوالٹی،سرکاری سطح پر حکومت پاکستان کی جانب سے عام شہری کو فراہم کردہ قیمتوں میں کمی کو بھی چیک کیا، ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی نے ہٹیاں بالا یوٹیلیٹی سٹور کی موجود تمام اشیاء کو معیاری اور تسلی بخش قرار دیا اس موقع پر ان کے ہمراہ نائب تحصیلدار ایاز احمد چغتائی،وقار احمد مغل،ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر محمد زاہد اعوان،سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب مبارک حسین اعوان اور پولیس کی نفری بھی تھی، ہٹیاں بالا یوٹیلیٹی سٹور کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا نمائندگان کے ہمراہ سائیں باغ اور لمنیاں کے یوٹیلیٹی سٹورز کے معائنے بھی کیے ڈپٹی کمشنر سید اشفاق گیلانی نے سختی سے ہدایات کیں کہ حکومت پاکستان کی جانب سے شہریوں کو کم قیمتوں پرآٹا، چاول، چینی،گھی،کوکنگ آئل، دالیں، مصالحہ جات اور دیگر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، سٹوروں کے اندر تمام اشیاء کا اسٹاک موجود ہونا چاہیے،ڈپٹی کمشنر نے موقع پرموجود خریداری کے لیے آنے والے لوگوں سے بھی پوچھا کہ یوٹیلیٹی سٹورز سے کس قیمت میں اشیاء مل رہی ہیں جس پر عوام نے یوٹیلیٹی سٹورز کی قیمتوں میں کمی اور اشیاء ضروریہ کے معیار کو سراہا،عوامی حلقوں نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ڈپٹی کمشنر سید اشفاق گیانی کے اقدامات کو سراہاتے ہوئے انھیں مبارکباد دی ہے۔۔۔

By ajazmir