Wed. May 15th, 2024
156 Views

باغ(نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے ہمارے ساتھ بے مثال محبت کی ریاست پاکستان کو برا بھلا کہنا قابل قبول نہیں ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے جنرل عاصم منیر جس خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں مجھے پورا یقین ہے کہ وہ مظلوم کشمیریوں کی آواز سنتے ہوے جنرل باجوہ کی پالیسی سے برات کا اعلان کریں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی نظریں آپ پر ہیں فلسطینی عوام پر آج ظلم کے پہاڑ توڑ دیے گئے ہیں جنگی کے بعد قتل عام شروع کردیا گیا ہے عورتیں بچے مال اسباب سب کو تباہ و برباد کیا جارہا ہے امریکہ اسرائیل کا فطری اتحادی ہے موجودہ بدلتی عالمی صورتحال اگر بگڑ گئی تو پھر ہمارے لیے بھی خطرات ہیں عالم اسلام نے مسلموں کو دنیا بھر میں مایوس کردیا ہے اس بوڑھے فلسطینی جس کے بیٹے بیٹیاں پوتے پوتیاں نواسے نواسیوں کی نعشیں اس کے سامنے تھیں اس نے کہا کہ آپ جاکر اللہ کے رسول کو بتانا آپ کے لیے امت نے کچھ نہیں کیا حکومت آزادکشمیر نے تھرڈ پارٹی ایکٹ کو ختم کردیا یہاں بڑی برادریوں تگڑے لوگ اپنا کام کروا لیتے ہیں لیکن غریب عوام کہاں جاے این ٹی ایس سے غریب خاکروبوں کے بچے بھرتی ہوے 9 ادارے ہیں جو بھرتی کا کام کرتے ہیں کسی کو این ٹی ایس سے مسلہ ہے کسی اور کمپنی کی خدمات رکھ لیں یہاں قبیلوں علاقوں کی بنیاد پر خانہ جنگی نا کی جاے پہلے ہی یونیورسٹیوں کی تنخواہیں بند ہیں اب اور یونیورسٹی بنا کر وسائل کہاں سے آئیں گے اگر کوئی آپ کے ساتھ زیادتی کرے تو اس کے خلاف آواز بلند کرنا آپ کا فرض ہے وطن عزیز اس وقت بہت مشکل میں ہے اپنا وجود خطرے میں ہے مودی نے ہندوستان کے اندر ایک سوچ پیدا کی کہ اس کو پھیلنا ہے اور مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دیا جاے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت بہت زیادہ ہے پاکستان کشمیریوں کا واحد وکیل ہے اس نے ہمارے لیے بہت مشکلات بھی برداشت کیں آزادکشمیر ہندوستان کے خلاف دفاعی حصار ہے یہاں کے لوگ محنتی جفا کش ہیں اپنا گھر اپنا ہوتا ہے پاکستان کے ساتھ ہماری وابستگی کسی لالچ یا عہدے کے لیے نہیں ہے یہ ہماری ذمہ داری ہے، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے ہماری منزل سرینگر ہے ، قوم کو متحد ہو کر منزل کے حصول کیلئے کردار ادا ہو گا ، بھارت کی توسیع پسندانہ سوچ کی راہ میں رکاوٹ پاکستان ہے ، یہاں سیاسی کھینچا تانی کا خاتمہ ہونا چاہئے ، فری اور فیئر الیکشن کے ذریعے اقتدار عوام کے منتخب نمائندوں کے حوالے کیا جائے ، جنرل عاصم منیر نے بہترین اقدامات کیے ہیں ، عسکری قیادت بھارت کے 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات کو کھل کر مسترد کریں ، آزاد کشمیر کو نامساعد حالات میں لاٹھیوں اور کلہاڑیوں سے آزاد کروانے اسلاف کے کارناموں سے نئی نسل کو روشناس کروانا ضروری ہے، ہم نے اسلاف کی برسیاں منانے میں کوتاہی کی تو لوگ گلاب سنگھ کی برسیاں منانے لگیں گے،،بطل حریت سید علی اصغر شاہ نے اس خطے کی آزادی میں بنیادی کردار ادا کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کے نامور ہیرو امیر المجاھدین پیر سید علی اصغر شاہ گیلانی کی برسی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا برسیوں کے انعقاد کا مقصدِ نئی نسل کو اسلاف کی قربانیوں سے روشناس کروانا اور نئی نسل میں وہ جذبہ پیدا کرتا ہے جس کے تحت نہتے عوام نے یہ خطہ آزاد کروایا، تحریک آزادی قبیلوں اور علاقے کی بنیاد پر نہیں نظریہ اور عقیدے کی بنیاد پر شروع کی گئی، مذہبی عبادات پر پابندی تھی، ان حالات میں تحریک کا آغاز ہوا تو پیر سید علی اصغر شاہ گیلانی اس کے ہراول دستے میں شامل ہو گئے، 13جولائی سے 5 جنوری 1947 کے دورانیہ کی تاریخ کی درست سمت میں تدوین کی ضرورت ہے، باغ والو آپ کو اپنے اسلاف پر فخر کرنا چاہیے کہ انہوں نے تحریک آزادی کیلئے س سے زیادہ قربانیاں دیں جن میں تمام قبائل کے لوگ شامل تھے، آج یہاں لوگ گلاب سنگھ کا دن منا رہے ہیں ، یہ سب اس لیئے ہو رہا ہے کہ ہم نے اپنے اسلاف کے کارناموں کو فراموش کردیا آج ضرورت اس امر کی ہے ہم اپنے اسلاف کے کارناموں کو اجاگر کریں، جنرل سید امداد گردیزی کو اہلیت کی بنیاد پر پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد میجر براؤن کی سازش سے زوجیلا پاس پر بھارت کا قبضہ ہوا، جنرل عاصم منیر کو 5 اگست کے اقدامات کو کھل کر مسترد کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کی بھارت سے نجات کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، مظلوم فلسطینیوں کے حق میں امت اسلامیہ نے آج کردار ادا نہ کیا تو اس خمیازہ سب بھگتیں گے ، فلسطینی حکمران اندرا گاندھی ،واجپائی سے مودی تک جس کو چاہیں تمغے دیتے رہیں ہمیں اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونا ہو گا ورنہ اللہ کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے، ہمیں آج ملت اسلامیہ کو ملت واحدہ کہتے شرم أتی ہے، راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سرکاری بھرتیوں کیلئے این ٹی ایس کے قانون کے خاتمے سے اقربا پروری کے دروازے کھلیں گے، ہم نے پی ایس سی اور این ٹی ایس کے ذریعے شفاف بھرتیوں کے مواقع مہیا کیے جس سے ہزاروں اہل لوگوں کو ملازمتیں ملی ، برسی کی تقریب کی صدارت میموریل کمیٹی کے صدر سید عفیر گردیزی نے کی، برسی کی تقریب سے سابق وزیر حکومت راجہ محمد یاسین نے کہا نئی نسل اپنی تاریخ سے نابلد ہوتی جا رہی ہے ، اپنے اسلاف کے تابناک ماضی کو زندہ رکھنا ہو گا ، ہمارے نصاب میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں جس سے اسلام اور ہمارے اسلاف کی تاریخ کو نکالنے کا عمل شروع ہے ، امیر المجاھدین پیر علی اصغر شاہ گیلانی نے سنگینوں کے سائے میں کلمہ حق بلند کیا ،ہم اس خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے کے پاکستان ہمارا مقدمہ لڑے گا ، مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کی تبدیلی میں یہاں کے حکمرانوں کی منشا شامل تھی ، اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ نے ملک کو تباہی کے دھانے پر کھڑا کر دیا ہے ہمیں آج بھی سید علی اصغر شاہ کے مشن کو زندہ کرنا ہو گا ۔ برسی کی تقریب سے سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی ، راجہ ہاسین سید فاروق شاہ ،سید حسنات گیلانی سعید انقلابی و دیگر نے بھی خطاب کیا

By ajazmir