Fri. Apr 26th, 2024
369 Views

اسلام آباد
کسٹم اینٹی سمگلنگ سکواڈ کی ایس پی کسٹم ضرغام دل کی قیادت میں اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب موبائل سمگلرز کے خلاف ایک بڑی کاروائی جس میں لگ بھگ 85 لاکھ سے زائد مالیت کے موبائل فون قبضے میں لے کر کسٹم گودام منتقل کر دیئے گئے اس سلسلے میں کلیکٹر کسٹم ڈاکٹر ارسلان اور ایس پی کسٹم ضرغام دل کا مزید یہ کہنا تھا کہ اسلام آباد کسٹم نے مربوط اور بھر پور طریقے سے سمگلرز کے خلاف اینٹیلجنس بیس نظام اپنا رکھا ہے جس کی وجہ سے آج ہر طرح کے سمگلرز کے لیے محفوظ راستے محدود ہو کر رہ گئے ہیں SP کسٹم ضرغام دل کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں ہمارے ذرائع سے کچھ اس طرح کی بھی اطلاعت موصول ہو رہی ہیں کہ اس طرح کی بڑی مالیت کی سمگلنگ جہاں ملک کی مارکیٹس کو تباہ کر رہی ہے وہیں پر ایسی سمگلنگ مال کے بدلے پاکستان سے ڈالرز بھی باہر منتقل کرنے کا موجب بن رہی ہیں جس کی وجہ سے ملکی معیشت کو شدید دھجکہ لگ رہا ہے اور ہم یہ بخوبی جانتے ہیں کہ جب تک اس طرح کی سمگلنگ کا پیچھا نہیں کیا جائے گا تب تک ملکی معیشت میں استحکام کا خواب شرمندہ تعبیر ہونا ممکن نہیں ہو گا اس لیے ہم اور ہماری پوری ٹیم اسی کوشش میں ہیں کہ ہم کسی بھی صورت ان اشیاء کی آزادانہ سمگلنگ کے تمام راستے محدود کر کے رکھ دیں آخر میں انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ آج اسلام آباد کسٹم میں قابل ذہین اور محنتی افسران کی بدولت ہر طرح کی سمگلنگ کے راستے محدود ہو کر رہ گئے ہیں اور ہم بہت جلد باقی بھی تمام راستوں سے سمگلنگ کا مکمل قلع قمع کر دیں گئے

By ajazmir