Sun. May 19th, 2024
241 Views

نامورصحافی ڈاکٹرشجاعت بخاری کی شہادت پر آج پاکستان اور آزاد کشمیر میں پریس کلبوں کے پرچم سرنگوں رہیں گے اور احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے
کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بندکراکر تنازعہ کشمیرکےپرامن حل کیلئے پاکستان اوربھارت کے درمیان “صحافتی پل” کا کردار ادا کرنے والے خطے کے نامورصحافی ڈاکٹرشجاعت بخاری کی نمازجنازہ آج بروزجمعہ دن 11 بجےبارہ مولامیں انکےآبائی گاؤں میں اداکیجائےگی۔انکی شہادت کےموقع پرپاکستان اورآزاد کشمیرکی صحافتی کمیونٹی سوگوارہے۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کےصدرافضل بٹ کی ہدایت پرپورےملک میں پریس کلبوں کےپرچم سرنگوں ہونگےاورپورےپاکستان سمیت آزادکشمیرمیں مقامی سہولت کےمطابق غائبانہ نمازجنازہ اداکیجائے گی۔اس سلسلے میں قبل ازنمازجمعہ اوربعدازنمازجمعہ سیاسی قیادت نےصحافیوں کیساتھ ملکران قوتوں کے خلاف مظاہرے کااعلان کررکھاہےجھنوں نےشجاعت بخاری کے جسم میں گولیاں پوست نہیں کیں بلکہ انہوں نے اس آوازدبا دیاجس نےاقوام متحدہ کےانسانی حقوق کمشن کی ایک روزقبل کی قرارداد مرتب کرنے میں بنیادی کردار اداکیا۔

By ajazmir