Sat. Apr 26th, 2025
165 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)جماعت اہلسنّت کے زیراہتمام جہلم ویلی کے علاقہ نیل پش میں زیر صدارت صدر سیرتِ کمیٹی،سابق چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپور آزاد جموں وکشمیر علامہ پروفیسر قاضی محمد ابراہیم چشتی،نوجوان مذہبی سکالر علامہ حافظ مفتی قاضی امداد اللہ عظیم الشان تاجدارِ تحفظ ختمِ نبوّت ودستار فضیلت کانفرنس منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی مذہبی سکالر علامہ پیر شمس العارفین صدیقی سجادہ نشین دربار عالیہ نیریاں شریف تھے،تاجدارِ تحفظ ختمِ نبوت کانفرنس میں مہمانان گرامی کی آمد پر کانفرنس کی انتظامیہ نے پرتپاک استقبال کرتے ہوئے پھولوں کے ہار ڈال کر خوش آمدید کہا،نیل پش کی فضا نعرہ تکبر اللہ اکبر،تاجدار ختم نبوتﷺ کے نعروں سے گونج اٹھی،تاجدارِ تحفظ ختمِ نبوّت کانفرنس کا آغاز تلاوت کلامِ پاک سے کیا گیا،اس کے بعد معروف نعت خواں حضرات نے گلہائے عقیدت پیش کی،کانفرنس میں مہمان خصوصی علامہ شمس العا رفین،پیر سید فیاض حسین شاہ کاظمی سجادہ نشین دربار عالیہ سکندریہ،صدر سیرت کمیٹی سابق چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپور علامہ قاضی محمد ابراہیم چشتی،حافظ قرآن علامہ مفتی قاضی امداد اللہ،علامہ مولانا محمد عرفان عباسی، سماجی شخصیت راجہ محمد یوسف خان،مفتی علامہ سروید عباسی،علامہ سفیر عباسی، پیرزادہ جاوید الحسن،حافظ عزیر احمدقادری،علامہ مولانا تبارک عالم رضوی،علامہ مولانا تصدق حسین،جواد شفیق قادری،صدر بازار راجہ یاسر خان،چوہدری محمدصادق،سردار عتیق احمد عباسی،اسرار احمد عباسی،عرفان عباسی،دولت نذیر عباسی سمیت مقامی علماء کرام،نعت خواں حضرات،سیاسی وسماجی شخصیات سمیت قرب وجوار کے متعدد علاقوں سے کثیر تعداد میں لوگوں نے بھر پور شرکت کرتے ہوئے فاضل نوجوانان کی دستار بندی کی،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی علامہ شمس العا رفین اور دیگر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں نبیوں میں سے بے مثال نبی عطاء کیا،امت بھی ایسی جس کو تمام امتوں پر فضیلت دی گئی،آج سیرت کمیٹی کی ٹیم حقیقی معنوں میں ایک خوبصورت گلدستہ کی مانند بن چکی ہے،دنیا و آخرت میں ہمیں کامیابی حاصل کرنے کے لیے قرآن و سنت کے مطابق اپنی زندگیوں کو گذارانا ہو گا جب تک ہم قرآن و سنت کے مطابق زندگی نہیں گذاریں گے تب تک ہماری پریشانیوں کا خاتمہ ممکن نہیں ہے،فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ دنیا بھر کے مسلمانوں /حکمرانوں کو چٹان کی طرح عملی طور پر کھڑا ہونا پڑے گا،فلسطین میں مظلوم مسلمانوں پر ظلم و ستم ناقابل برداشت ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔۔۔

By ajazmir