Sat. Apr 26th, 2025
207 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)چار روز سے ملک بھر میں نیشنل بنک آف پاکستان کا سسٹم ڈاؤن،صارفین مشکلات سے دوچار،نیشنل بنک آف پاکستان کے زمہ داران سسٹم بحال کرنے میں ناکام۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کی روز نیشنل بنک آف پاکستان نے اپنے صارفین کو ایک میسج کے زریعے اطلاع دی کہ سسٹم اپگریڈ کیے جانے کے باعث جمعہ کی رات آٹھ بجے سے پیر کی صبح نو بجے تک نیشنل بنک کی تمام خدمات معطل رہیں گی،لیکن نیشنل بنک آف پاکستان کے ذمہ داران منگل کے روز سہہ پہر گئے تک سسٹم کو ٹھیک کرنے میں کامیاب نہ ہوئے جس کے باعث پیر اور منگل کے روز پاکستان اور آزاد کشمیر میں نیشنل بنک کے اکاؤنٹ ہولڈرز سمیت چالان اور دیگر مدعوں میں رقوم جمع کروانے اور اے ٹی ایم استعمال کرنے والے لاکھوں لوگ شدید مشکلات کا شکار رہے پیر اور منگل کے روز ملک بھر میں نیشنل بنک آف پاکستان کی اے ٹی ایم مشینوں پر رقم نکلوانے کے علاوہ سرکاری اکاؤنٹس میں مختلف چالان جمع کروانے والے لوگ خوار ہوتے رہے،پیر کے بجائے منگل کا دن گذرنے کے بعد بھی نیشنل بنک آف پاکستان اپنے سسٹم کو بحال کرنے میں ناکام رہا،بنک جانے والے صارفین کو ملک بھر میں بنک نمائندگان مختلف وجوہات بتاتے ہوئے واپس بھیجتے رہے،عوامی حلقوں نے نیشنل بنک آف پاکستان کی اس نااہلی پر شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان،سٹیٹ بنک آف پاکستان کے سربراہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

By ajazmir