Sat. Apr 26th, 2025
192 Views

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم ویلی حاجی اسحاق طاہر ایڈووکیٹ مرحوم کی یاد میں جہلم ویلی بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام زیر صدارت صدر بارسید شجاعت علی گیلانی ایڈووکیٹ تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس کے مہمانان خصوصی مرحوم کے بھائی چوہدری عمران اور صاحبزادے چوہدری مبشر طاہر تھے، سٹیج سیکرٹری کے فرائض جہلم ویلی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیخ شاہد ایڈووکیٹ نے انجام دیے، تعزیتی ریفرنس میں عہدیداران،ممبران جہلم ویلی بار،ضلعی انتظامیہ کے آفیسران،میڈیا نمائندگان سمیت زندگی کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر بار صاحبزادہ اشفاق ظفر ایڈووکیٹ، ڈپٹی کمشنر سید اشفاق گیلانی،ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین، چیئرمین ضلع کونسل طیب منظور کیانی،سابق صدرو جہلم ویلی بار ایسوسی ایشن راجہ پرویز اقبال ایڈووکیٹ، سید اظہر الحسن گیلانی ایڈووکیٹ،چوہدری طارق عالم ایڈووکیٹ،خورشید اعوان ایڈووکیٹ،چوہدری عبدالجبار ایڈووکیٹ،صدر جہلم ویلی بار سید شجاعت علی گیلانی،راجہ عاشق ایڈووکیٹ،سید امیتاز ہمدانی ایڈووکیٹ،سید شاہد حسین ہمدانی ایڈووکیٹ،عقیل عثمانی ایڈووکیٹ، توقیر اعوان اٰیڈووکیٹ، محمد حنیف اعوان ایڈووکیٹ، انجم فیروز ایڈووکیٹ، شیخ  محمد اشفاق ایڈووکیٹ، زاہد علی شیخ ایڈووکیٹ، نثار علی چک ایڈووکیٹ،گوہر زمان عباسی ایڈووکیٹ،شکیل کیانی ایڈووکیٹ،سید صائم ہمدانی ایڈووکیٹ، چوہدری شاہنواز، چوہدری  وقار ہدایت کے علاوہ آزاد کشمیر پریس فاؤنڈیشن کے ممبر بورڈ آف گورنر محمد اسلم مرزا،سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب سید ظاہر ہمدانی،خواجہ ضیاء الحق چشتی نے چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ کی قانونی،سیاسی،وسماجی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا پورا ہونا نہ ممکن ہے،مرحوم انتہائی خوش اخلاق،ملنسار اور انسان دوست شخصیت کے حامل تھے،ان کی زندگی انسانیت کی خدمت میں گزری،بغیر کسی تشہیر کے انہوں نے سینکڑوں افراد کی کفالت کی،رنگ،نسل،برادری ازم جیسی لعنت سے ان کو دور دور کا کوئی تعلق نہیں تھاان کے لیے انسانیت مقدم تھی انہوں نے کھبی امیر کو غریب پر ترجیع نہیں دی غریبوں کے مسیحا تھے زلزلہ 2005ء ہو یا کوئی قدرتی آفت چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ نے بڑھ چڑھ کر سماجی خدمات انجام دیں،جہلم ویلی بار ایسوسی ایشن کی تعمیر وترقی میں چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ کا انتہائی اہم کردار تھا بار ممبران کے اتفاق و اتحاد اور خوشگوار تعلقات کو فروغ دینے میں چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ کا بہت اہم کردار رہا،تعزیتی ریفرنس میں مرزا نوازجرال ایڈووکیٹ کے قتل پر ایک قرارداد پیش کی گئی جسمیں کہا گیا کہ مقتول کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے،تعزیتی ریفرنس میں مرحومین جہلم ویلی بار ایسوسی ایشن صاحبزادہ اِسحاق ظفر،سید مقصود گیلانی،سید سجاد ہمدانی،سردار گلزار،قاضی نثار،نائلہ کنول،چوہدری حاکم دین ایڈووکیٹس کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، مرحوم چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ کے بھائی چوہدری عمران،صاحبزادے چوہدری مبشر طاہر نے تعزیتی ریفرنس کے انعقادپر منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اسحاق طاہر ایڈووکیٹ مرحوم کے مشن پر چلتے ہوئے ہوئے انسانیت کی خدمت کواپنا شعار بنائے گے۔۔۔

By ajazmir