ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر،سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل جہلم ویلی مرحوم چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ کی یاد میں ضلع کونسل جہلم ویلی کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے بلدیاتی نمائندگان،سیاسی زعماء اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے مرحوم کی سیاسی سماجی اور ملی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔
تعزیتی ریفرنس کے مہمان خصوصی مرحوم کے بھائی ممبر مجلس عاملہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر چوہدری عمران تھے،چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی طیب منظور کیانی کی زیر صدارت منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ چوہدری اسحق طاہر ایڈووکیٹ مرحوم ایک ہمہ جہت،دیانتدار،فرض شناس اور عوام دوست شخصیت تھے جنہوں نے ہمیشہ قانون کی بالادستی،عوام کی خدمت کو مقدم رکھا، چیئرمین ضلع کونسل طیب منظور کیانی نے کہا مجھے اسحاق طاہر ایڈووکیٹ مرحوم انگلی پکڑ کر سیاست میں لائے میں نے چوہدری اسحق طاہر ایڈووکیٹ مرحوم کو ہمدرد،انسان دوست اور غریب پرور شخصیت پایا،ان کی موت کے بعد میں اکثر سوچتا ہوں کہ جس سے بھی ملو زندگی کی آخری ملاقات سمجھ کر ملو،میں اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور بخشش کے لئے دعا گو ہوں اور پسماندگان کے لیے صبر و جمیل کی دعا کرتا ہوں، ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عمران نے کہا کہ ہمارے لیے یہ باعث فخر ہے کہ میرے بڑے بھائی چوہدری اسحق طاہر ایڈووکیٹ مرحوم کے دنیا سے رخصت ہو جانے کے بعد ان کی اچھائیاں ہی بیان ہو رہی ہیں ان کے ادھورے خواب انشاء اللہ پورے کروں گا۔تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی مرزا زاہد حسین نے کہا چوہدری اسحق طاہر ایڈووکیٹ ایک درد دل رکھنے والے لوگوں میں سے تھے،سابق ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل فرید خان نے کہا چوہدری محمد اسحق طاہر ایڈووکیٹ مرحوم ہمارے بھائیوں جیسے ہمدرد انسان تھے ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے اس خلا کو پر نہیں کیا جاسکتا ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی بخشش فرمائے۔مرحوم کے صاحبزادے ممبر مرکزی مجلس عاملہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر چوہدری مبشر طاہر بھی تقریب میں موجود تھے۔تعزیتی ریفرنس میں ضلع کونسل کے ممبران، چیئرمین میونسپل کمیٹی سجاول خان، بلدیاتی نمائندگان، بار ایسوسی ایشن جہلم ویلی کے صدر، ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین، ڈی ایس پی عبد الخالق، ایس ایچ او سٹی تھانہ ہٹیاں بالا چوہدری نوید الحسن سمیت دیگر معززین نے شرکت کی،تعزیتی ریفرنس سے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر(ڈی ایف او)ہارون الرشید اعوان،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر عبدالغفور عباسی،چیئرمین میونسپل کمیٹی سجاول مغل، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن مظفرآباد صاحبزادہ ذوالفقارعالم،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب محمد زاہد اعوان،چیف آفیسر راجہ انصر،ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ظہیر عزیز، ویٹنری آفیسر ڈاکٹر منان عباسی، صدر بار ایسوسی ایشن جہلم ویلی سید شجاعت گیلانی ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری شیخ شاہد ایڈووکیٹ،ممبران ضلع کونسل راجہ پرویز اقبال ایڈووکیٹ،چوہدری عبدالجبار ایڈووکیٹ،آصف مغل،راجہ انور خان،ساجد ہمدانی،اسد چغتائی ایڈووکیٹ،شگفتہ روشن کیانی،شیخ صادق، فرید مغل، چیئرمین یونین کونسل سراں راجہ اعجاز،سابق ایڈمنسٹریٹربلدیہ سید جواد ہمدانی،شیخ جمیل،نثار چک ایڈووکیٹ نے خطاب کیا، تعزیتی ریفرنس میں صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب محمد زاہد اعوان،جنرل سیکرٹری سید انصارحسین نقوی،مرزا محمد اسلم ممبر گورننگ باڈی پریس فاؤنڈیشن،نائب صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا مبارک حسین اعوان،عمر بھٹی،سابق ممبر گورننگ باڈی پریس فاؤنڈیشن محمد عارف کشمیری صائم ہمدانی ایڈووکیٹ،چوہدری معروف،زاہد کاظمی،ڈی ایس پی عبد الخالق،ایس ایچ او سٹی تھانہ پولیس ہٹیاں بالا چوہدری نوید الحسن،اور ضلع کونسل جہلم ویلی کے جملہ منتظمین اور ملازمین نے شرکت کی۔