ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)تنظیم فارسٹر فاریسٹ گارڈ ایسوسی ایشن ضلع جہلم ویلی کے عہدیداران صدر راجہ رضوان بشارت، چیئرمین مدثر اعوان، وائس چیئرمین محمد مشتاق خان سینئر نائب صدر ناصر چوہان، نائب صدر شیراز عنصر عباسی، نائب صدر محمد بشیر مغل، سیکرٹری مالیات راجہ سعید خان، سیکرٹری نشر واشاعت حمزہ ارشاد تنولی اور آفس سیکرٹری محمد سجاد نے مرکزی نگران اعلی فارسٹر فاریسٹ گارڈ ایسوسی ایشن ہارون الرشید اعوان سے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، مرکزی نگران اعلیٰ نے ضلعی تنظیم کے عہدہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مرکزی الیکشن میں ایک پلیٹ فارم پر رہنے کی ہدایت کی،اس سے قبل زیر صدارت رضوان بشارت صدر فارسٹر فاریسٹ گارڈ ایسوسی ایشن ضلع جہلم ویلی ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں جملہ عہدہ داران ضلعی تنظیم و ملازمین محکمہ جنگلات نارمل/تجدید و دیگر شعبہ جات نے شرکت کی، اجلاس میں آمدہ مرکزی تنظیم فارسٹر فاریسٹ گارڈ ایسوسی کے انتخابات پر گفتگو کی گئی، اجلاس میں مرکز میں ہونے والے انتخابات کے حوالہ سے فل وقت کسی بھی امیدوارکی حمایت یا مخالفت کے بارہ میں فیصلہ نہیں کیا گیا،اجلاس میں 10 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو اندر تین ایام رینج ٹو رینج ملازمین سے مشاورت/ حمایت حاصل کرکے فیصلہ سازی کریں گے، فیصلہ تشکیل دی گئی کمیٹی ملازمین سے لی گئی رائے سے کرے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔