ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر مظفر آباد ڈویژن کے امیر مولانا پروفیسر الطاف حسین صدیقی کی زیر قیادت اسرائیل مخالف اور فلسطین کی حمایت میں جامع مسجد المصطفی تا ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا تک کفن پوش لبیک یا اقصیٰ ریلی،احتجاجا سرینگر مظفرآباد روڈ بلاک،ہٹیاں بالا کی فضا اسرائیل مخالف اور فلسطین کی حمایت میں نعروں سے گونج اٹھی،اسرائیل مخالف ریلی ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے بڑے احتجاجی مظاہرہ کی شکل اختیار کر گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا پروفیسر الطاف حسین صدیقی،مولانا مختار احمد کیانی،مفتی جمیل جامی، مولانا اختشام الحق اعوان،مفتی مسرور،مولانا عبدالوحید، مولانا عمران ہمدانی، انجمن تاجران ہٹیاں بالا کے صدر فیصل گیلانی، راجہ نزاکت علی خان،حافظ عبدالشکور حسان،حافظ عنصر رشید، لیاقت علی اعوان،پروفیسر رضاالرحمان صدیقی،سید نور الحسن کاظمی،قاضی شمیم اعوان اور دیگرنے کہاکہ فلسطین مظلوم ہے اور اسرائیل ظالم ہے پاکستان کے جید علمائے کرام نے اتفاق رائے سے جہاد کا اعلان کیا ہے اب یہ جہاد مسلم حکمرانوں پر فرض ہے جب ریاست ہمیں اجازت دے گی تو ہر بندہ جہاد کے لیے حاضر ہو گا، ہم وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنے ملک کی فوج کو اسرائیل کے خلاف جہاد پر بھیجیں ریاست کی ذمہ داری ہے کہ علماء کرام کے متفقہ فتوے پر من و عن عمل کرتے ہوئے فوری جہاد کا اعلان کیا جائے یہودی منصوعات ہمارے بازاروں میں موجود ہیں ہم ریاست پاکستان سے یہ بھی مطالبہ کرتے کہ ایسی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کیے جائیں جو یہودی مصنوعات کو اس ملک میں فروخت کرتی ہیں ہمارے حکمران جہاد کے اعلان سے خوفزدہ ہیں اگر یہ جہاد کا اعلان کرتے تو کشمیر کا یہ حال کبھی نہ ہوتا، اس ملک میں ایک مکا دیکھانے والے حکمران کا حال پورے ملک،دنیا نے دیکھا کہ اس کی نماز جنازہ کہاں ہوئی آج ہماری بہن عافیہ کہاں ہیں ہم ڈالر لیکر مسلمانوں کو امریکہ کے حوالے کرتے رہے ہم کہتے ہیں کہ ریاست ہمیں اجازت دے پھر دیکھیں کیاہوتا ہے اسرائیل کا خاتمہ جہاد ہی کے ذریعے ممکن ہے،مقررین نے کہا کہ کشمیر کا بچہ بچہ مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ ہے احتجاج کا یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مظلوم فلسطینی عوام کو ان کا حق نہیں مل جاتا،ریلی کے اختتامپر شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔