Wed. Nov 29th, 2023
124 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)وزیر تعلیم آزاد کشمیر دیوان علی خان چغتائی نے محمد یاسین خان شہیدگوررنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول لمنیاں کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا افتتاحی تقریب میں وزیر حکومت نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب آ مد پر وزیر حکومت کا والہانہ استقبال کیا گیا پھول کی پتیاں نچھاور کی گئیں ہار پہنائے گئے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا

اس  موقعہ پر دیوان چغتائی نے کہا کہ ادارے کی تعمیر کے لیے جس نے بھی کام کروایا اپنا حصہ ڈالا تما م لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں پچھلے ادوار کے تمام وزراء کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے لمنیاں سکول کے حوالہ سے اپنا اپنا کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ سکول کے لیے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی 150 بچوں کے لیے فرنیچر فراہم کریں گے باقی فرنیچر کی کمی کو بھی جلد پورا کیا جائے گا چیف پلاننگ سے بات کی ہے اس حوالہ سے ایک سکیم مرتب کر رہے ہیں تاکہ باقی سکولوں کو بھی سو فیصد سامان مہیا کیا جا سکے کمپوٹر اور سائنس کے حوالہ سے بھی بہت جلد سامان فراہم کر دیا جائے گا دیگر سٹاف کی کمی کو بھی پورا کیا جائے گا اراضی کے حوالہ سے بھی زمہ داران اپنا کردار ادا کریں پانچ کنال زمین مہیا کی جائے اس کو فوری ایوارڈ کروائیں گے زمین کی فراہمی اور مالکان کو زمین فراہم کرنے کے لیے تیار کیا جائے تاکہ ہم جلد از جلد اس پر عمل درآمد کروائیں انہوں نے کہا میں یہاں پر کام کرنے کے لیے آیا ہوں جب تک اقتدار میں ہوں ایمانداری سے لوگوں کے فنڈز لوگوں کی فلاح وبہبود پر لگائیں گے ہمارے سے پہلے والوں نے بھی عوام کی خدمت کی ہے اور جو بعد میں آئے ہیں وہ بھی خدمت کرتے رہیں گے ہماری جو ڈیوٹی ہے اس کو ایمانداری سے سر انجام دیتے رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ بہت اچھی عمارت تعمیر ہو چکی ہے اس کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت بھی دی جائے ہمارے ہاں تربیت کی کمی ہوتی جا رہی ہے جس کے لیے میں پورے سٹاف کو تاکید کر رہا ہوں کہ موجودہ نوجوان نسل کی تعلیم کے ساتھ معاشرتی تربیت کا بھی خاص خیال رکھا جائے اور معاشرے کے لیے اچھے شہری بنائے جائیں اس موقعہ پر ڈویژنل ڈائیریکٹر قاضی عبدالجیل جلالی، پرنسپل ہائیر سیکنڈری سکول لمنیاں حبیب الرحمان، اسسٹنٹ ایجوکیشن آ فیسر نزاکت نزیر چک، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر طارق حسین، خواجہ احسن شوکت، ڈاکٹر نزیر چک، عنصر عباسی سیاسی وسماجی رہنما حشمت حسین چک،عبدالقیوم چوہدری، چوہدری نذیر چک،سجاد آکاش عباسی، چیرمین سکول منیجمنٹ کمیٹی، قاضی عبدالصبو، سیاسی کارکن حافظ فاروق،محمد مقصود عباسی، ٹھیکیدار عبدالقیوم عباسی، چوہدری ولی محمد، فضل داد خان عباسی، صابزادہ ابرار جہانگیر، چوہدری محمد نزیر، نمبردار محمد شفیق عباسی، راجہ محمد صادق،چوہدری عیات الدین،ریٹائرڈ صوبیدارعظیم شیخ،پیر زادہ عبدالقیوم، جہانگیر کہانی،نبیل کیانی،امجد اعوان، عمیر محمود اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات  اورعوام علاقہ کثیر تعداد نے شرکت کی۔۔

By ajazmir