Fri. May 9th, 2025
956 Views

چنارکشمیر نیوز کی کوشش،ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر چناری ڈاکٹر منشاء طاہر قریشی کا فوری ایکشن بھارتی فائرنگ سے زخمی نوجوان ہسپتال منتقل۔تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات محمد عمران نے سابق صدر پریس کلب ہٹیاں بالا اعجاز احمد میر کو فون کر کے بتایا کہ ان کا بھائی محمد عارف ولد عالم دین ساکنہ چکہامہ(کاٹھل) بھارتی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا ہے وہاں سے ہسپتال منتقل کرنا انتہائی مشکل ہے اور فائرنگ کے دوران کوئی گاڑی والا ہسپتال جانے کے لیے راضی ہی نہیں ہو رہا ہے جس پر سابق صدر پریس کلب اعجاز احمد میر نے ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر چناری ڈاکٹر منشاء طاہر قریشی سے رابطہ کیا تو انھوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے چناری کی ایمبولینس معہ ڈرائیور ابرار حسین شاہ،ڈسپنسر زوالفقار کاظمی اور راجہ صداقت حسین کو موقعہ پر روانہ کیا جو شدید بھارتی گولہ باری کے دوران اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر چناری سے میلوں دور،انتہائی دشوار گذار راستہ سے گذر کر شدید زخمی کو لیکر چناری پہنچ گئے جہاں پر ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر چناری ڈاکٹر منشاء طاہر قریشی نے ابتدائی طبعی امداد فراہمی کے بعد بھارتی گولہ باری سے زخمی محمد عارف کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا ریفر کردیا ہے،محمد عارف کو بھارتی گولہ باری کے شیل لگنے سے سر اور ناک پر شدید چوٹیں آئی اور ان کا خون بہت زیادہ بہہ گیا،زخمی شخص کے بھائی محمد عمران نے فوری ہسپتال منتقلی پر تمام احباب کا شکریہ ادا کیا ہے

By ajazmir