Tue. Dec 9th, 2025
527 Views

 

ہزارہ ڈویژن کے مشہور ومعروف سیاستدان  چوہدری مختار احمد گوجر  مرحوم کے فرزند،سابق صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر مرحوم کے قریبی عزیز،پاکستانی نژاد چوہدری راشد مختار  کو کینیڈا کے سٹی سیڈ بری سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر حکمران لبرل پارٹی نے اپنا امیدوار نامزد کر دیا،چوہدری راشد مختار وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے قریبی ساتھی بھی ہیں ،چوہدری راشد مختار کا آبائی تعلق گاؤں نلہ یونین کونسل جبری  ضلع ہری پور،ہزارہ  ڈویژن سے ہے،چوہدری راشد مختار کی بطور امیدوار لبرل پارٹی نامزدگی  ہمارے لیے اور اپ سب کے لیے فخر کی بات ہے بالخصوص بیرون ملک دیار غیر میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کے لیے اعزاز ہے  اللہ تعالی سے دعا گو ہیں اللہ پاک مزید عزتوں سے نوازے اور کامیابی عطا فرمائے آمین

By ajazmir