ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)شارٹ سرکٹ کے باعث سڑک چناری میں غریب شخص کا دو منزلہ تین کمرے،ایک ہال اور کچن،باتھ رومز پر مشتمل رہائشی مکان جل کر خاکسترغریب محنت کش چند منٹوں میں زندگی کی کل جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھامکین معجزاتی طور پر محفوظ رہے دوسرے واقعہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے لوئر وارڈ گوجر بانڈی میں سردیوں کے لیے سٹاک کیا گیا گھاس آگ لگا کر جلا دیا گیا مقامی لوگوں کی جانب سے بروقت آگ پر قابو پانے کے باعث پورا محلہ جلنے سے بچ گیا دونوں واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا نقصان۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات سڑک چناری کے رہائشی راجہ محمد عزیز خان کے مکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے چند ہی منٹوں میں غریب محنت کش کی زندگی کی جمع پونجی کو آگ کا ڈھیر بنا دیااس خوفناک آتشزدگی میں اہلخانہ معجزاتی طور پر محفوظ رہے آگ کی شدت اور ہوا کے دباؤ کے باعث آگ بجھانا ممکن نہ تھا جس کی وجہ سے غریب محنت کش زندگی کی کل جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھاآگ لگنے کی خبر سنتے ہی مقامی افراد کی کثیر تعداد اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کی سر توڑ کوشش کی جو بے سود رہی مقامی لوگوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سے متاثرہ شخص کی فوری امداد کا مطالبہ کیا ہے۔دریں اثناء لوئر وارڈ گوجربانڈی میں ایک ہفتے کے اندر دوسری واردات، نامعلوم شخص نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھاس کے گڈے کو آگ لگا دی اہلیان محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پاکر پورے محلے کو آگ کی لپیٹ سے بچا لیااہلیان محلہ کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر نامعلوم شخص نے گھاس کے گڈے کو دوسری مرتبہ آگ لگائی اگر آگ پر بروقت قابو نہ پایا جاتا تو لوگ چند منٹوں میں زندگی کی کل جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھتے آتشزدگی سے اہلیان محلہ کا لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہو سکتا تھااگر معجزاتی طورپر اہلیان محلہ کو آگ کا نہ پتہ چلتا تو پورا محلہ آگ کی لپیٹ میں آسکتا تھا لوگوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی اشفاق گیلانی،ایس پی جہلم ویلی سلطان اعوان،ایس ایچ او تھانہ چناری راجا یاسر خان سے اپیل کی ہے کہ فوری طور ایسے شخص کو ٹریس کرکے عوام کے سامنے لاتے ہوئے اس کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کریں جو اہلیان محلہ کی زندگیوں کی ساتھ کھیل رہا ہے۔۔