Tue. Feb 27th, 2024
222 Views

فاریسٹر فاریسٹ گارڈ ایسوسی ایشن ضلع جہلم ویلی کے انتخابات راجہ رضوان  بشارت صدر،راجہ ذہین اختر جنرل سیکرٹری،عمران اکبر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سمیت دیگر عہدیدار دو سال کے لیے بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ملازمین محکمہ جنگلات ضلع جہلم ویلی کا مشترکہ اجلاس بسلسلہ انتخابات برائے ضلعی باڈی سال 2023 تا 2025 بمقام چناری میں منعقد ہوا جس میں فاریسٹرز/ فاریسٹگارڈز / واچرز  / بیلدران / نرسری مین نے بھرپور شرکت کی جس میں متفقہ طور پر بذیل ضلعی باڈی تشکیل دی گئی مدثر اعوان فارسٹرچیئرمین،محمد مشتاق فارسٹ گارڈ وائس چیئرمین،راجہ رضوان بشارت فارسٹر  ضلعی صدر،ناصر منیرفارسٹرسینئر نائب صدر،الیاس اعوان فارسٹ گارڈ نائب صدر،اشرف ترک فارسٹ گارڈ،نائب صدر،شیراز عنصر عباسی نائب صدر،اورنگزیب بیلدار،نائب صدر،بشیر مغل واچر،نائب صدر،راجہ ذہین اختر فارسٹ گارڈ جنرل سیکرٹری،عمران اکبر فارسٹ گارڈ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،عتیق احمد بیلدار،جوائنٹ سیکرٹری،راجہ سعید احمد خان فارسٹ گارڈ ،سیکرٹری مالیات،حمزہ ارشاد تنولی فارسٹ گارڈ،سیکرٹری نشر و اشاعت،محمد سجاد بیلدار آفس سیکرٹری،صغیر میر بیلدار ڈپٹی سیکرٹری مالیات بلا مقابلہ منتخب ہو گئے،سیاسی و سماجی شخصیات جمیل صدیق ایڈوکیٹ،راجہ سجاد، زعفران علی اکبر، راجہ آزاد اور دیگر نے راجہ رضوان بشارت ضلعی صدر فاریسٹر فاریسٹ گارڈ ایسوسی ایشن  ضلع جہلم ویلی اور شیخ عمران اکبر کو ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری فاریسٹ گارڈ ایسوسی ایشن سمیت تمام عہدیداران کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ جنگلات ملازمین کے حقوق کے لیے اچھے اقدامات کریں گے….

By ajazmir