سری نگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت کے زریعے 21 جولائی 2017ء کو آزاد کشمیر سے مقبوضہ کشمیر جا نے والے کپڑے کے ٹرک سے ہیروئن برآمدگی کے بھارتی الزام میں گرفتار آزاد کشمیر کے ٹرک ڈرائیور سید یوسف حسین شاہ ولد محمد اکبر شاہ ساکنہ چروا مظفر آباد بھارت کی نامعلوم جیل میں انتقال کر گئے،مرحوم کے انتقال کی باضابطہ اطلاع تاحال پاکستانی حکام کو نہیں دی گئی،مرحوم کی بیٹی بشری بی بی نے صحافیوں کو ٹیلی فون پر بتایا کہ پیر کے روز ان کی بھارت کے نامعلوم کورٹ میں پیشی تھی جب ان کے وکیل خواجہ تصدق نے عدالت میں انھیں پیش کرنے کی درخواست کی تو سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یوسف شاہ تین روز قبل بھارتی جیل میں وفات پاچکے ہیں،مرحوم کی بیٹی نے مزید کہا کہ میرے والد کے وکیل نے مزید تفصیل نہیں بتائی کہ وہ ہندوستان کی کون سی جیل میں قید تھے اور ان کا کیس کس عدالت میں زیر سماعت تھا مرحوم کی عمر تقریباً 75 سال تھی ان کے لواحقین نے ان کی میت پاکستان لانے کے لیے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر خارجہ پاکستان سے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے،یاد رہے کہ بھارت نے اپریل 2019 ء میں پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر سرینگر مظفرآباد ٹرک اور بس سروس کو بند کردیا تھا یوسف شاہ سمیت آزاد کشمیر کے تین بے گناہ ٹرک ڈرائیور بھارت کی جیل میں سزا کاٹ رہے تھے جن میں سے یوسف شاہ انتقال کر گئے جبکہ دیگر دو تاحال بھارتی قید میں ہیں
