Wed. Nov 29th, 2023
461 Views

ہٹیاں بالا کے قریب جیگل بلدیہ چونگی پر ٹول ٹیکس نہ دینے پر توں تکرار،بد معاشی چونگی پر تعینات ملازمین کا ڈرائیور پر حملہ اور تشدد، سٹی تھانہ ہٹیاں بالا نے مقدمہ درج کردیا ایک گرفتار دو کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پرائیویٹ گاڑی بی5784 کا ڈرائیور ایک حاملہ خاتون مریضہ کو ایمر جنسی میں لیکر مظفرآباد جا رہا تھا کہ بلدیہ چونگی جیگل کے ملازمین نے روکا کہ تیزی میں کیوں جا رہے 20روپے دینے کے بجائے بھاگ رہے ہو ڈرائیور نے کہا کہ میرے ساتھ مریضہ ہے اس لیے جلدی میں نکل آیا اس پر چونگی اہلکار نے ڈرائیور کو تھپڑ مار دیا کہ تم نخرے کرتے ہو ڈرائیور کو گاڑی سے اتار لیا خواتین جو گاڑی میں تھیں انہوں نے اسکو چھڑانے کی کوشش کی جس پر بلدیہ چونگی پر تعینات اہلکاران نے انکو بھی گالم گلوچ اور دھکے مارے خاتون مریضہ جسکی حالت غیر ہو گئی ڈرائیور کو شدید زودکوب کیا گیا جو مشکل سے جان چھڑا کر سٹی تھانہ پہنچا جہاں اس نے ملزمان کے خلاف تحریری درخواست دے دی ایس ایچ او سٹی تھانہ لیاقت حمیدنے ڈرائیور حماد کیانی ولد کیانی ساکنہ گھڑتھامہ کی درخواست تین افراد احمد ولد محمد حسین،ساجد خان ولد نصیب خان اور خلیل خان ساکنان ہٹیاں بالا کے خلاف زیر دفعات پی سی 337،506/34،341/354 کے تحت مقدمہ درج کر تے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر دو کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے متاثرہ ڈرائیور زخمی حالت میں مریضہ کو لیکر مظفر آباد روانہ ہو گیا ہے جسکی حالت غیر بتائی جا رہی ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعظم اور آئی جی سے فوری نوٹس لینے اور ملوث افراد کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

By ajazmir