ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)چناری کے نواحی علاقے کھٹائی میں گھر کے صحن میں کھڑا دوسرا موٹر سائیکل بھی نا معلوم چوروں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوری کر لیا چوری کی وارداتوں میں اضافہ پر عوام علاقہ میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی فوری طور پر چوروں کی گرفتاریوں اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق نصیر احمد مغل ولد یونس مغل نے چناری کے نواحی علاقے کھٹائی میں اپنے گھر کے صحن میں یو نائیڈ70 موٹر سائیکل کھڑا کیا جسے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات نامعلوم چوروں نے چوری کر لیا جب گھر کے مکین صبح اٹھے تو موٹر سائیکل غائب تھا جس کے بعد چوری کی واردات کی اطلاع تھانہ پولیس چناری کو دی گئی ایس ایچ او راجہ یاسر خان معہ نفری موقعہ پر پہنچ گئے چوروں کو گرفتار اور موٹر سائیکل برآمد کرنے کی یقین دہانی کروائی یاد رہے کہ تقریبا ایک سال قبل بھی نصیراحمد مغل کے گھر سے ان کے بھائی کا 70موٹر سائیکل بھی نامعلوم چوروں نے چوری کیا تھا جو آج تک برآمد نہیں ہوا آج ایک بار پھر چوروں نے ان ہی کے گھر سے دوسرا موٹر سائیکل چوری کر لیا ہے دریں اثناء تقریبا ایک ہفتہ قبل سڑک چناری گاؤں سے غریب شخص عبداللہ کا موٹر سائیکل بھی نامعلوم چور رات کی تاریکی میں چوری کر کے لے گئے دو ہفتوں میں دو موٹر سائیکلوں کی چوریوں پر عوام علاقہ میں سخت تشویش اور غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس فوری طور پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمات درج کر کے انھیں گرفتار اور موٹر سائیکل برآمد کرتے ہوئے چوروں کو عبرت ناک سزائیں دے تانکہ آئندہ کسی کو بھی چوری کرنے کی ہمت نہ ہو۔۔۔۔