Sat. Apr 26th, 2025
158 Views
محمکہ اطلاعات بھمبر
21 اپریل 2025
بھمبر۔
سینئر قانون دان ایڈووکیٹ مرزامحمد نواز جرال کی گاڑی پر فائرنگ اور قتل کا معاملہ،ڈپٹی کمشنربھمبر مرزا ارشدمحمودجرال کا سخت نوٹس,ایس ایس پی چوہدری محمدامین کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا،شواہد کا جائزہ لیا،ڈی ایچ کیو ہسپتال آمد ،لواحقین کو انصاف کی یقین دہانی،ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنربھمبر نے دوران گفتگو کہاکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کی گئی ہے،ملزمان اور سہولت کار قانون سے نہیں بچ پائیں گے۔امن وامان خراب کرنے کی مذموم حرکت کرنےوالے جلد گرفتار ہوں گے۔ڈپٹی کمشنرمرزا ارشدمحمود جرال نے مرحوم کے صاحبزدگان ڈاکٹرمحسن نواز ،ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اسد نواز و دیگر لواحقین سے گہرے دکھ و صدمے کا اظہارکیا۔ڈی ایچ کیوہسپتال ایمرجنسی وارڈ میں ڈسٹرکٹ بار کے صدرچوہدری منظورحسین ایڈووکیٹ،سابق صدربارراجہ مظہراقبال ایم ایس ڈاکٹرمحمدمنصور،سابق چیئرمین بلدیہ مرزا اجمل جرال،ایس ڈی ایم محمد عیص بیگ،ڈی ایس پی نصیر خان،سعید خادم ایڈووکیٹ،چوہدری لطیف ایڈووکیٹ ،افسرمال انجنئیرمحمدعلی و دیگر ہمراہ ہیں۔۔۔۔۔

By ajazmir