Tue. Feb 27th, 2024
594 Views

آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی کی ضلع بھمبر کے عوام کے لئے زبردست خدمات ہیں اور مرحوم نے پسے ہوئے طبقات اور دبے ہوئے لوگوں کو حقوق دلوانے کے لئے ہمیشہ آواز اٹھائی۔ہم آج انکی برسی پر یہ تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم انکے مشن کو جاری رکھتے ہوئے پسے ہوئے طبقات کو انکے حقوق دلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں بھمبر میں سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی مرحوم کی برسی کی دعائیہ تقریب میں شرکت کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمرحوم چوہدری صحبت کے صاحبزادے کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق،سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، سابق اسپیکر چوہدری انوارالحق،سابق وزیر چوہدری پرویز اشرف، پی ٹی آئی کشمیر کے سابق امیدوار اسمبلی ڈاکٹر انعام الحق، چوہدری صدیق، چوہدری ایوب اور دیگر بھی شریک تھے۔چوہدری صحبت علی مرحوم کی برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔****
بھمبر( )18 فروری2017 ء
آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حکومت آزاد کشمیر کو خبردار کیا ہے کہ وہ نہتے لوگوں پر ظلم و بربریت بند کرے آج بھمبر میں کر پشن کی تفصیلات بتانے کے لئے وزیر اعظم سے ملنا چاہتے تھے تو ان لوگوں کو بجائے وزیر اعظم شنوائی دیتے نہتے لوگوں کو لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ لوگ وزیر اعظم کو کرپشن کی تفصیلات سے آگاہ کرنا چاہتے تھے لیکن وزیر اعظم اور سینئر وزیر چونکہ خود کرپشن میں ملوث ہیں وہ کیا ان لوگوں کی بات سنتے۔ہم خود کرپشن کے خلاف آواز اٹھائیں گے اور کرپشن کے اسکینڈلز جلد عوام کے سامنے لائیں گے۔وزیر اعظم میرپور کو کوئی پیکج تو نہ دے سکے لیکن آتے جاتے عوام کو لاٹھی چارج اور آنسو گیس دیکر جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج بھمبر میں علی بیگ کے مقام پر پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی رہنماء چوہدری عمران رشید کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ استقبالیہ تقریب کی صدارت و میزبانی چوہدری عمران رشید نے کی ۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہم نے جہاں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھایا ہے وہاں آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق اور حکومتی کرپشن کو بے نقاب بھی کریں گے۔ حکومت کے ان ظالمانہ اقدامات سے ہمارا کیس کمزور پڑ رہا ہے۔ وزیر اعظم لاٹھی سے سرکار چلانا چاہتے ہیں۔جس سے پتا چلتا ہے کہ یہ خود ہی زیادہ جلدی میں ہیں۔ کیونکہ یہ خوب جانتے ہیں کہ اب نواز شریف اور آزاد کشمیر میں دھاندلی کی پیداوار حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔جبکہ ایک طرف راء کے ایجنٹ ایک گذشتہ ہفتے سے دہشتگردی کی لہر پورے ملک میں پھیلائے ہوئے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف آزاد کشمیر کے وزیر اعظم اپنی اور اپنے ساتھیوں کی کرپشن چھپانے کے لئے نہتے شہریوں پر مظالم ڈھا رہے ہیں۔ لیکن انہیں یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ میں عنقریب انکی کرپشن کے بڑے اسکینڈلز عوام کے سامنے لاؤنگا کیونکہ یہ نہیں ہو سکتا کہ وزیر اعظم اور سینئر وزیر کرپشن کرتے رہیں اور ہم خاموش رہیں۔***
Back to Conversion Tool

By ajazmir