Mon. Apr 22nd, 2024
1,022 Views

سماہنی(پی آئی ڈی)18 فروری 2017 ء
وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاکہ آزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن کی حکومت میاں محمدنوازشریف کے باوقارنمائندوں کی حکومت ہے۔ اہلیان سماہنی نے بہت بڑاجلسہ اورشاندار استقبال کرکے میری جوحوصلہ افزائی کی ہے اسے میںیاد رکھوں گا۔موجودہ بجٹ پیپلزپارٹی کا بنایا ہواہے ۔ اگلا بجٹ ہم بنائیں گے جس میں آزاد خطہ کی تعمیروترقی کے میگاپراجیکٹس رکھیں گے۔انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے نہ صرف اس حلقہ بلکہ پورے آزادکشمیرمیں استحصالی نظام قائم کرکے لوگوں کو احساس محرومی میں مبتلا رکھااسی وجہ سے الیکشن میں عوام نے انھیں شکست فاش دی۔انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی سابقہ حکومت سے ہمیں 22 ارب خسارے کابجٹ ملا۔ ہم نے چھ مہینوں میں بہترمنصوبہ بندی کے تحت اسی بجٹ سے 1 ارب 80 کروڑ روپے کی بچت کرکے تعمیروترقی پرخرچ کرناشروع کردیئے۔ یہ سابقہ حکومت کی طرح لوکل گورنمنٹ کا بجٹ نہیں ہے جو لوگ ہڑپ کرجائیں گے۔ میں خود ترقیاتی عمل کی مانیٹرنگ کروں گااورزمین پر پیسے لگے لوگوں کونظرآئیں گے۔ محکمہ صحت میں980 نئی اسامیاں تخلیق کی ہیں۔ آزادکشمیرکے تمام ضلعی ہسپتالوں میں مفت ہیلتھ سروسز فراہم ہوناشروع ہوجائیں گی جس سے غریب لوگوں کے علاج معالجہ کی 24 گھنٹے مفت ایمرجنسی سروسز میسر ہونگی۔ سماہنی میں تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کومزیدبہتربنائیں گے ، ڈاکٹرز؍نرسز سمیت ادویات کی کمی پوری کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان 2018 کے الیکشن میں چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔ وہ آزاد کشمیرکو فنڈز کے معاملہ میں کمی نہیں ہونے دیں گے۔سپاس نامہ میں پیش کیے گئے تمام مسائل تحت ضابطہ پورے کریں گے۔ تحصیل دفاترکے لیے پیسے فراہم کردیئے ہیں۔ آزادکشمیرمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے لیے کورین کے تعاون سے آٹھ ارب روپے سے بجلی کے نظام کو بہتر کریں گے جس سے سماہنی میں لوڈشیڈنگ اورکم وولٹیج کامعاملہ بھی حل ہوجائے گا۔ حلقہ سماہنی پاکستان کامضبوط دفاعی حصار ہے۔ ایل او سی پربسنے والوں کو حکومت پاکستان ، مسلح افواج اور حکومت آزادکشمیر تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ایل او سی پر12 انتخابی حلقہ جات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرپہلے حل کیے جائیں گے۔ ایل او سی پرآباد کشمیری پاکستان کے دفاع کے لیے جوقربانیاں دے رہے ہیں وہ تاریخ کاحصہ ہیں۔ سماہنی کو سیاحت کے لحاظ سے مثالی خطہ بنائیں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ سیز فائرلائن کے حلقے میں تھری جی اور فور جی موبائل سروس مہیاکریں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ دہشت گردوں کابھرپورمقابلہ کریں گے۔ دشمن کے عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ انھوں نے کہاکہ بھارت پاکستان کاازلی دشمن ہے۔ اگر بھارتی افواج نے سیز فائرلائن کراس کرنے کی کوشش کی تو یہ جنگ مقبوضہ کشمیرکے علاقوں میں بھی لڑی جائے گی اور مقبوضہ کشمیر کوبھارت کے چنگل سے آزاد کروائیں گے۔ انھوں نے کہاکہ کشمیری افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ انھوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ اور حکومت پاکستان کویقین دلایاکہ40 لاکھ کشمیری پاک فوج کی پشت پرکھڑے ہیں۔
ان خیالات کااظہارانھوں نے چوکی میں بہت بڑے جلسہ عام سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ کی صدارت سینئروزیرچوہدری طارق فاروق نے کی۔سپاس عقیدت سابق وائس چیئرمین بار کونسل راجہ خالد محمود خان نے پیش کیاسٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ اعظم خان ایڈووکیٹ نے سرانجام دیئے۔ جلسہ سے آزادکشمیرکے سینئروزیرچوہدری طارق فاروق، وزیر اطلاعات راجہ مشتاق منہاس، وزیرمال سردارفاروق سکندر،ممبراسمبلی چوہدری رخسار احمد، سابق ممبراسمبلی راجہ مقصود احمدخان، مسلم لیگ ن تحصیل سماہنی کے صدرحاجی راجہ منیراللہ خان، راجہ رزاق کشمیری ایڈووکیٹ، جام اظہرایوب،راجہ خوشنود اعظم، راجہ غضنفرایڈووکیٹ،شیخ محمدعزیز، چوہدری محمداسماعیل، علی اصغر، راجہ زبیراصغر، نصیرموجونے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ممبراسمبلی چوہدری رخسار احمد، صاحبزادہ سلیم چشتی ، سابق امیدواراسمبلی جاویدقادر راجہ ذوالقرنین ، راجہ شفیق اللہ ایڈووکیٹ، راجہ شیراز احمد خان ایڈووکیٹ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل سماہنی کے صدرراجہ عمران ضابر کے علاوہ مسلم لیگ ن، یوتھ ونگ، ایم ایس ایف این کے ہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں سابق حکومت کی طرف سے حلقہ سماہنی کے عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور بے انصافیوں پرکھل کربات کی۔
وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاکہ 1985 کے بعد جوبھی سڑکیں تعمیر کی گئیں وہ انتہائی غیرمعیاری ہونے کے باعث ٹوٹ پھوٹ کاشکارہیں۔ انھوں نے کہاکہ ہم نے زکوۃٰ کے نظام کوبھی درست کیاہے۔ انھوں نے کہاکہ میری حکومت عوام کی حکومت ہے۔ میں عوام کے سامنے جواب دے ہوں۔انھوں نے کہاکہ حلقہ کے جملہ مسائل من وعن تسلیم کرتاہوں لیکن تمام معاملات مرحلہ وار اور منصوبہ بندی کے تحت حل کریں گے۔ بلدیاتی الیکشن مئی میں کروائیں گے ۔ بلدیاتی انتخابات کے نظام میں ترامیم بھی لائی جارہی ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں50 فیصدنوجوانوں کوشریک کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے کارکنان انتخابات کے لیے تیاری کریں اور بلدیاتی الیکشن میں عام انتخابات کاحساب برابرکریں گے۔انھوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لیے کارکنان اپنے کندے سے کندھاجوڑے رکھیں آپس میں اتحاد واتفاق پیدا کریں۔
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آزادکشمیرکے سینئر وزیرچوہدری طارق فاروق نے کہاکہ آزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن کی لینڈ سلائیڈ وکٹری وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف اورصدر جماعت راجہ محمدفاروق حیدر خان کے ویژن کی وجہ سے ہوئی ہے۔ انھوں نے کہاکہ جو لوگ الیکشن سے پہلے یہ کہتے تھے کے اقتدار کے راستے ان کے گھر سے گزرکرجاتے ہیں وہ ایک ، دو ، تین، نشستوں پرچلے گئے۔ انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن عوامی وعدے پورے کرے گی اور سابقہ پیپلزپارٹی کے دورمیں ہونے والی کرپشن اور بدعنوانیوں کا احتساب کرے گی۔ انھوں نے کہاکہ حلقہ سماہنی کی سیٹ اگرچہ مسلم لیگ ن نہیں جیت سکی لیکن آزاد کشمیرکے وزیراعظم اور کابینہ اور مسلم لیگ ن کے ممبران اسمبلی اس حلقہ کے نمائندے ہیں۔ جوحلقہ کے سارے مسائل حل کروائیں گے۔ انھوں نے کہاکہ حلقہ کے امیدوار راجہ مقصود احمد خان حکومت میں بیک وقت وزیراعظم اور وزیرہیں۔ انھوں نے کہاکہ حلقہ سماہنی کے عوام کو مایوسی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اب آزادکشمیر بھرسے زیادہ تعمیروترقی اس حلقہ میں ہوگی۔
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آزادکشمیرکے وزیراطلاعات سیاحت وآئی ٹی راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہاکہ مسلم لیگ ن ایک کمٹمنٹ کانام ہے اس کے قائد وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف ہیں۔ اہلیان سماہنی نے وزیراعظم کے اعزاز میں بہت بڑاجلسہ منعقد کرکے ثابت کردیاہے کہ مسلم لیگ ن ایک بہت بڑی قوت ہے ۔ انھوں نے کہاکہ 1985 کے بعد یہ حلقہ مسلم کانفرنس اورمسلم لیگ ن کی نمائندگی سے محروم رہا جس کی وجہ سے اس حلقہ میں محرومیوں کی ایک لمبی داستان ہے۔ آزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن کی حکومت راجہ محمدفاروق حیدر خان کی قیادت میں قائم ہوچکی ہے ۔ حلقہ سماہنی کے مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کیے جائیں گے۔ حلقہ سماہنی کے لوگوں نے جس طرح آج کا تاریخی شاندار جلسہ سجایاہے اسی طرح حلقہ کے مسلم لیگ ن کے کارکنان اپنے اندر اتحاد واتفاق پیداکریں تو آئندہ چالیس سال تک یہ سیٹ مسلم لیگ ن کی ہی ہوگی۔
آزادکشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرنے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ سماہنی 1985 سردارسکندرحیات خان کے دورکے بعد حکومتوں کا سوتیلا بیٹارہاہے۔ جس کی وجہ سے یہاں کے لوگوں نے احساس محرومی ہے۔ انھوں نے کہاکہ سماہنی کو ضلع بنانے کی نہیں بلکہ لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جائے۔ انھوں نے سالارجمہوریت سردار سکندر حیات خان کی خدمات کوسراہنے پر حلقہ کے عوام کا شکریہ اداکیا۔
سابق ممبراسمبلی راجہ مقصود احمد خان نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان کو پانی، بجلی، صحت اور حلقہ کی سڑکات سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ انھوں نے کہاکہ حلقہ کی سڑکات جو کھنڈرات بن چکی ہیں انھیں پہلے مرحلے پربہتربنایاجائے۔
سماہنی(پی آئی ڈی)18 فروری 2017
وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے سماہنی تا پیرگلی چڑہوئی روڈ کی اپ گریڈیشن کاسنگ بنیاد رکھا۔ 15 کلومیٹر اس سڑک کے منصوبے پر 32 کروڑ 28 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیاجائے گا۔ اس موقع پر وزراء حکومت چوہدری طارق فاروق ، سردارفاروق سکندر، راجہ مشتاق منہاس، سابق ممبراسمبلی راجہ مقصود احمدخان، ناظم شاہرات احمدعلی اورمحکمہ کے دیگرافسران بھی موجودتھے۔
وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاہے کہ 2017 کے آئندہ بجٹ نے پہلے وزراء کی ٹیم آزادکشمیر بھرکادورہ کرے گی اور عوامی ضروریات کے مطابق منصوبہ جات رکھے جائیں گے۔ آزادکشمیر کے اندرساؤتھ اورنارتھ کی کوئی تفریق نہیں ہے۔ میاں نوازشریف کے ویژن کے مطابق بلاتخصیص تعمیروترقی کاعمل جاری رکھیں گے۔ برادری ازم کے بت کچلیں گے نواجوانوں کے مستقبل کومحفوظ بنادیاہے۔ دشمن نفسیاتی طورپرشکست نہیں دے سکتا۔ میڈیاعوام میں حوصلہ پیداکرے۔ آزاد کشمیر کو مثالی خطہ بنانے کے لیے منصوبہ بندی کرلی ہے۔ عوام بھی اپنی ذمہ داریوں کااحساس کریں میں اور میری ٹیم ہمہ وقت عوام کی خدمت کے لیے مصروف عمل رہے ہیں اپنی کابینہ اورپارلیمانی پارٹی پرفخر ہے جنھوں نے عوام دوست اقدامات میں بھرپورتعاون کیا۔ میں سویانہیں رہاعوام کے کاموں میں مصروف رہتاہوں جولوگ سوئے سمجھتے رہے انھیں پتہ چل گیاہوگاکہ آزادکشمیرمیں تعمیروترقی کیسے ہوتی ہے۔ وزیراعظم دھندڑ کوٹ میں مسلم یوتھ ونگ کے مرکزی راہنماانجینئررضوان انورچوہدری ، بڑھنگ کوٹ جیمل میں استقبالیہ تقریبات سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے سینئروزیرچوہدری طارق فاروق نے کہاکہ بہت سارے لوگ عوام میں وسوسے ڈالتے رہے مگرانھیں ناکامی ہوئی اور آئندہ بھی ہوگی۔ ہم آپس میں شیروشکرہیں میرے لیے راجہ فاروق حیدرخان کے ساتھ بطوروزیرکام کرنا بہت اعزاز کی بات ہے۔ وزیراعظم نے مجھے پہلے اپنی جماعت اور پھرحکومت میں اپنانائب بنایا جس پرمیں انکاشکرگزارہوں۔ حکومت سنبھالے ہوئے چھ ماہ ہوئے ہیں۔ میں تمام وعدے پورے کروں گا۔ مرحلہ وار ایک ایک اعلان پر عمل درآمدہوگا۔ بھمبرکے اندر دس سال میں کسی وزیراعظم نے باضابطہ دورہ نہیں کیا۔ یہ اعزاز وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان کوجاتاہے۔ وزیراعظم کے دورہ کے دوران جس طرح کے اعلانات ہوئے مجھے یقین ہے کہ عوام کے اعتماد پرپورااترنے کی کوشش کریں گے۔ وزیراطلاعات مشتاق منہاس نے اپنے خطاب میں کہاکہ راجہ محمدفاروق حیدرخان کے نام پریہ الیکشن ن لیگ نے لڑا اور جیتا۔ میاں محمدنوازشریف کے ویژن اور پیغام کوفاروق حیدرخان نے آزادکشمیر کے کونے کونے میں پہنچایا۔ پچھلے وزیراعظم جاگتے نہیں تھے اور موجودہ سوتے نہیں ہیں۔ یہ دن رات آپ کے لیے کام کرتے ہیں۔
بھمبر( پی آئی ڈی)18فروری2017ء
قائمقام چیئر مین پاکستا ن مسلم لیگ (ن )یو تھ انجینئررضو ان انو ر چو ہدری کی جا نب سے دئیے گئے عشائیہ سے وزیر اعظم را جہ محمد فا روق حیدر خا ن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کا بینہ اور ارا کین اسمبلی کا شکر گزار ہوں کہ انتہا ئی محنت جا نفشانی کیسا تھ آپ کی خدمت کیلئے کمر بستہ ہیں ہما رے سارے ارا کین اسمبلی محنتی ہیں جب حکومت سنبھا لی تو ادارے تبا ہ بر با د تھے نا اہل لو گ اہم پو سٹوں پر تھے لا قا نونیت کرپشن خزا نہ خا لی ،ایک بد امنی کی صورتحا ل تھی ہم نے آتے ہی تین کمیٹیاں بنا ئی جنہوں نے اپنی تجاویز لا ئیں جس کے نتیجے میں کا م ہوا ،مظفر آباد میں گپ شپ نہیں کرتے رہے حکومت22 1/2ارب رو پے کی مقر وض تھی وزرا ء تک کو 3ما ہ کی تنخواہ نہیں ملی اس لئے آپ کے پا س 6ما ہ بعد آیا ،چو ہدری طا رق فا روق اپنے حلقہ کے کا رکنوں کی مشاورت سے تما م مسا ئل سے آگا ہ ہیں میرا یہ دو رہ بھی اسی سلسلہ کی کڑ ی ہے تا کہ اگلے بجٹ کی تیاری سے قبل آزادکشمیر کے حقیقی مسائل معلو م کر یں ما ضی کی بد انتظا میوں کا تدا رک کر نے کیلئے کا م کر سکیں مو جو دہ بجٹ پیپلز پا رٹی کی بد نا م زما نہ حکومت نے بنا یا تھا ہم نے اسی بجٹ میں سے سوا ارب رو پیہ نکا ل کر ہر حلقہ کیلئے پینے کے پا نی ،ہیلتھ، ایجو کیشن کیلئے 4کرو ڑ رو پے فی حلقہ دئیے ADPاس سے الگ ہے پیپلز پا رٹی وا لے پیسہ جیب میں ڈا لتے تھے ہم نے آتے ہی 2کا م کئے NTSکے زریعے ٹیچرز کی بھر تی کر یں گے بغیر سفا رش اہل نو جوان آگے آئینگے لو گ بتا ئیں ہم نے نئی نسل کا مستقبل محفو ظ کیا ہیں ۔ بے روزگا ری ساری دنیا کا مسئلہ ہے محکمہ صحت میں 980آسامیاں تخلیق کی ہیں اس کیلئے محنت کی ہے یکم ما ر چ سے12جا ن لیوا بیما ریوں کیلئے مفت طبی امداد دیں گے 1947سے اب تک نر سز کی تعداد 330تھی جس میں 280کا اضا فہ کر رہے ہیں اپنی ما ؤں ،بہنوں ،بیٹیوں اور بچیوں کیلئے کا م کر رہے ہیں یہ میاں نوا ز شر یف کی ہدا یت ہے جب وزیر اعظم بنا تو بھمبر ہسپتا ل کو ٹیچنگ ہسپتا ل کا در جہ دیا تھا جسے مجید نے منسو خ کر دیا ما ضی میں منظور نظر افراد کو نوازا گیا نواز شر یف کے شکر گزار ہیں سی پیک دیا اس کی سڑک بھمبر سرا ئے عالمگیر سے گزر کر سالم انٹر چینج تک جا ئے گی بھمبر میں صنعتی زون بنے گا بجلی آئے گی سڑ کیں بنیں گی ملازمتیں روزگا ر ملے گا اقتصادی سر گر میاں شروع ہوں گی ،اس وقت آزادکشمیر میں 13800ٹیچرچا ہیں اور کا لجز میں900لیکچررز چا ہیءں پیپلز پا رٹی وا لوں نے تعلیمی پیکج کے نا م پر ڈرا مہ کیا اور سارا محکمہ تعلیم تبا ہ کر کے رکھ دیا ایک دو ٹیچر ز پر ہا ئی سکو ل اور کا لجز دئیے کیس سپر یم کو رٹ میں ہے امید ہے کہ اس کا بہتر فیصلہ آئیگا وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اس موقعہ پر گر لز ہائی سکو ل دھندڑ کلاں کو انٹر سا ئنس کا لج کا درجہ دینے اور RHCکے قیا م کا اعلا ن کیا بر نا لہ میں پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے 2008میں زلزلہ کے وقت چو ہدری طا رق فا روق نے سکندر حیا ت سے پلوں کیلئے پیسے لا ئے جو اعلان کئے پورے کر ینگے ہم چو ر اور ٹھگ نہیں ہیں 5سا ل میں کا م کر کے پھر آپ کے پاس آئینگے میڈ یا وا لے ہماری نگرا نی کر یں آپ کو پو را حق ہے آپ ہماری را ہنما ئی کر یں مگر خبر در ست ہو نی چا ہیے ،سینئر وزیر چو ہدری طا رق فا روق چو ہدری طا رق فا روق نے عشائیہ سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ چو ہدری محمد فا ضل اور عزیز م رضوان انو ر کا شکر یہ ادا کر تا ہوں کہ انہوں نے وزیر اعظم آزادکشمیر را جہ محمد فا روق حیدر خا ن کا والہا نہ استقبا ل کیا رضوان انو ر اور یو تھ نے پارٹی کیلئے بہت محنت کی ہے بھمبر کی6یو نین کو نسلز ہیں اور ایک میو نسپل کمیٹی ہے دھند ڑ کو ٹ سب سے بڑ ی یو نین کو نسل ہے سیاسی معاملا ت میں یہاں ہمیشہ بڑا تناؤ رہاہے میں نے اس کو HUBبنا نے کا وعد ہ کیا ہوا ہے اس سے آگے کر نل وقا ر احمد نو ر کا حلقہ شروع ہو جا تا ہے کثیر آبادی اس کے گردو نواح میں آباد ہے بڑ ے دور دراز علاقوں پر مشتمل یو نین کو نسل ہے سر دار سکندر حیا ت خا ن کے دو ر میں یہاں سا ئنس انٹر کا لج دیا اب جب ہم لنک روڈز بنا رہے ہیں یہ کا فی ہو گئیں ہیں اب کلسٹر بیس مر کز بنا کر سہو لتیں دینا چا ہتے ہیں ہسپتا ل ،تعلیمی ادارے ،بجلی کے دفا تر دینے چا ہیءں اب مقابلے کی دنیا ہے پرا نا نظا م نہیں چل سکتا دھندڑ کو ٹ ،بڑ ھنگ ،مو ڑا سد ھا ، سوکا سن ،پنجیڑ ی ،جبی ،جا تلاں کو HUBبنا نا چا ہتے ہیں اس سے15سے20منٹ میں تما م دیہا توں سے را بطہ ہو جا تا ہے ملحقہ پا کستا نی علااقہ میں روڈز اور ہیلتھ سسٹم بہت بہتر ہو گیا ہے دھندڑ کے لو گوں سے اپنی لیڈر شپ کے ویژ ن کے مطا بق وعد ے کئے ہیں اس یو نین کو نسل کا میر ی جیت میں بڑا حصہ ہے اس سارے علاقے کو منظم کر کے چلا نے میں رضوان انو ر کا بہت ہا تھ ہے ان لو گوں نے میر ی الیکشن مہم کو خو د اٹھا یا میں زیادہ تو جہ کسگمہ ،کلر ی ،پنجیڑ ی میں دیتا رہاسا بق چیئر مین چو ہدری محمد فا ضل مرحوم نے 23کنا ل رقبہ وقف کیا لیکن وہاں کچھ نہیں بن سکا اس بلڈ نگ کو RHCکا درجہ دیا جا ئے دھندڑ ووا لوں کو ان کی کا ر گزاری کا انعام بھی اچھا ملنا چا ہیے میز با ن تقر یب انجینئر رضوان انور چو ہدری نے سپاسنا مہ پیش کر تے ہو ئے کہا کہ دھندڑ یو نین کو نسل حلقہ7کی سب سے بڑ ی یو نین کو نسل ہے17800ووٹ ہے2016کے الیکشن میں پارٹی ،یو تھ اور ایم ایس ایف کے کا رکنا ن نے جا ن ہتھیلی پر رکھ کر الیکشن لڑا گیا لیکن لو گوں نے ہر طر ح کے خو ف اور دھمکیوں کا مقابلہ کیا 2011میں800ووٹ کی بر تر ی تھی جو کہ 2016میں 2100ووٹوں کی بر تری دلا ئی 2سابق وزرا ء اکرا م ،سا بق صدر ریا ست ،پیپلز پا رٹی کی حکومت مسلم لیگ نو ن کے امیدوار کیخلاف تھی دھندڑ کو ڑ10ہزا ر سے زائد نفوس کی آبادی کو آپس میں جو ڑتا ہے سا بق ممبر ضلع کونسل حا جی چو ہدری محمد فا ضل آف ڈھیر ہ نے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ یہ جنر ل نصیر خا ن اور جنر ل عبد الر حمن کی سر زمین ہے عشائیہ کی تقر یب میں وزیر اطلا عات وسیاحت را جہ مشتاق منہاس ،ممبر اسمبلی وقار احم نور ،ممبر اسمبلی چو ہدری علی شان سونی ،ڈپٹی کمشنر سر دار عدنا ن خو رشید ،ایس پی یاسین بیگ ،اسسٹنٹ کمشنر چو ہدری نذا کت حسین سابق صدر سپر ئم کو رٹ ظفر جرا ل ، صدر بھمبر بار ایسوسی ایشن چو ہدری عارف سر فراز ایڈووکیٹ ،را جہ محمود ، چو ہدری محسن انو ر چوہدری اسفندر یار طا رق ،چو ہدری حا جی غلا م مصطفی ،چو ہدری جمیل سلطا ن ،چو ہدری اشتیاق محمود ،ڈی ایس پی را جہ ند یم عا رف ،نثا ر یوسف چو ہدری محمد فا ضل، چو ہدری مقصود احمد ،چوہدری محمد مشتاق ڈھیر ہ ،ماسٹر محد اعظم ،سابق پر نسپل یو نس بٹ ،ماسٹر محمد اعظم ،ماسٹر محمد سرور ،حا جی چو ہدری محمد رفیق ،صدر چمبر آف کا مر س را جہ محمد اقبا ل ،مرزا اجمل جرا ل،ایڈ منسر یٹر ضلع کو نسل چو ہدری ارشد ،چو ہدری تصد ق یو سف ،ایس ای سجا د بٹ ،ایکسین ند یم اقبا ل ،ایس ڈی او فا روق ذبیر ،ایس ڈی او را جہ جبرا ن افضل ،ایس ڈی او طفیل احمد، عا شق حسین بٹ ،چو ہدری قر با ن حسین ،چو ہدری آصف یوسف ،چو ہدری ہارو ن ذبیر ،چو ہدری حسیب الر حمن ،چو ہدری محمود دھندڑ ،چو ہدری محمد حسین ،چو ہدری نوازش علی ،را جہ قمر ،چو ہدری عر فا ن ،چو ہدری اشرف قادری ،چو ہدری انو ارا لحق کو ٹ جٹاں ،چو ہدری ابرا ر الحق ایڈووکیٹ ،چو ہدری صفدر حسین لکھپو ر ،با ؤ چو ہدر ی اشفاق ،مو لا نا امین ،چو ہدری ریاض کو ٹ جٹاں ،چو ہدری علی بابر ،چو ہدری یاسر ستا ر ،چو ہدری سعید کو ٹ چباں ،چو ہدری خا لد کوٹ چباں ،چو ہدری اللہ دتہ ،چو ہدری جمیل ،صدر معلم جاو ید اقبال،ماسٹر محمد عارف ،چیئر مین ضلع زکوۃ را جہ مسعود اسلم ،چیئر مین تحصیل زکو ۃ چو ہدری عتیق الر حمن بر سا لو ی ،صدر بھمبر پر یس کلب چو ہدری افتخار عظیمی ،جا وید اقبا ل بر سا لو ی ،را جہ طا ہر وقا ر ،شیراز پرو یز مشتاق ،ما سٹر جاوید اقبا ل ،نصیر احمد پٹواری ،حا فظ عبد الر حمن ڈا ر ایڈووکیٹ ،ٹھیکیدا ر نا ئیک شبیر ،چیئر مین یو نا ئیٹڈ ویلفیئر سوسا ئٹی چو ہدری رشید احمد ،چو ہدری ما جد معشوق ، گلزار احمد خلجی ،چو ہدری عمرا ن فا ضل ایڈووکیٹ سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی بعدازاں بڑ ھنگ کے مقام پر ممبر مجلس عاملہ را جہ انصر عظیم کی جا نب سے ایک استقبا لیہ دیا گیا جس سے راجہ انصر عظیم سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق ، وزیر اطلاعات مشتاق منہاس نے بھی خطاب کیا وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے بڑھنگ میں گر لز ڈگر ی کا لج کے قیا م کا اعلان کیا اور آئند ہ بجٹ میں باقی مطا لبا ت کو رکھنے کی یقین دھا نی کروائی۔
بھمبر(پی آئی ڈی)18فروری2017ء
سینئر مسلم لیگی رہنما حاجی چوہدری محمد رفیق تھوتھالوی کی جا نب سے وزیر اعظم آزادکشمیر را جہ محمد فا روق حیدر خا ن کے اعزاز میں ایک پر تکلف نا شتہ کااہتما م کیا گیا نا شتہ کی تقر یب میں وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کے علاوہ سینئر وزیر چو ہدر ی طا رق فاروق ،وزیر اطلاعا ت مشتاق منہا س ،ممبر اسمبلی چو ہدری علی شا ن سونی ،ڈپٹی کمشنر سر دار عدنا ن خو رشید ،ایس پی یاسین بیگ ،ایس ای احمد علی ،ڈی ایچ او ڈا کٹر اقبا ل حسین چو ہدری ،ڈا کٹر محبو ب احمد ،ڈر گ انسپکٹر ڈا کٹر ظہیر اقبا ل ،ایڈ منسٹر یٹر ضلع کو نسل چو ہدری ارشد ،ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ چو ہدر ی محمد فیا ض ، اسسٹنٹ کمشنر نذا کت حسین ،افسر ما ل چو ہدری موسیٰ جا ن ، اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر لو کل گو رنمنٹ را جہ عامر زیب ،سابق چئیر مین بلدیہ مرزا اجمل جرا ل ،چو ہدری ظہیر الد ین با بر ،چو ہدری غلا م مصطفی ایڈووکیٹ ،چو ہدری صفدر لکھپو ر ،چو ہدری تصد ق یوسف ،چو ہدری ہا رو ن زبیر،چیئر مین چو ہدری عتیق الر حمن بر سا لو ی صدر بھمبر پر یس کلب چو ہدری افتخار عظیمی ،جا وید اقبا ل بر سا لو ی ،را جہ طا ہر وقا ر ،شیراز پرو یز مشتاق ،مرزا ند یم اختر ، سمیت مقامی لیگی رہنماؤں ،کارکنوں نے شرکت کی ۔

By ajazmir